اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کامگاروں کے ساتھ ’اسنیہ ملن‘ کے لیے ایم او آئی ایل کا دورہ کیا

Posted On: 26 JUN 2022 8:05PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اتوار کو کامگار اسنیہ ملن کے لیے ایم او آئی ایل بھون، ناگپور کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں، جناب گڈکری نے ایم او آئی ایل کی کارکردگی کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ کمپنی کو ملک میں مینگنیز کی درآمد کو کم کرنے کے لیے زیادہ پیداوار اور ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

 

 

تقریب کا انعقاد ایم او آئی ایل کی اجرت پر نظر ثانی کے لیے جناب گڈکری کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تمام یونینوں کی طرف سے کیا گیا تھا جسے یکم نومبر 2021 کو حکومت ہند نے منظور کیا تھا، جس سے 5000 سے زیادہ کارکنوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

تقریب میں کمپنی کے سی ایم ڈی اور فنکشنل ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔ سی ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ہمیشہ کمپنی کے ساتھ رہنے کے لیے جناب گڈکری کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام ڈائریکٹر ایچ آر، محترمہ اوشا سنگھ کے شکریہ کے ساتھ ہوا جنھوں نے ذکر کیا کہ یہ تقریب اور بھی خاص اس لیے ہے کیونکہ کمپنی نے ابھی چند پہلے 22 جون، 2022 کو اپنے قیام کے 60 ویں سال کا جشن منایا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 6922


(Release ID: 1837197) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi