امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کا نشیلی اشیا کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے بین الاقوامی دن سے متعلق پیغام


ویزراعظم جناب نریندر مودی  کی رہنمائی میں امور داخلہ کی وزارت نے منشیات کے ناجائز استعمال کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی

بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کے جناب مودی کے عزم کو پورا کرنے میں سرگرم ، منشیات پر قابو پانے والے بیورو کے عملے ، غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکاروں کو میری طرف سے نیک خواہشات

آزادی کے 75ویں سال میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی منشیات سے پاک بھارت کی اپیل کو امرت کال کی اس مدت میں ایک مصمم ارادے میں بدلنا ہے

منشیات کی لت کا مسئلہ قومی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور سبھی کے تعاون سے اسے ختم کیا جانا چاہیے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند منشیات کی اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے

امور داخلہ کی وزارت کے منشیات پر  قابو پانے والے بیورو کی سرپرستی میں منشیات سے متعلق تعاون کا ایک نظام قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد سبھی ایجنسیوں کے مابین تال میل قائم کرنا ہے تاکہ ہم منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے میں مکمل کامیاب ہوں

این سی بی قومی سطح پر منشیات کی روک تھام کی اس لڑائی میں سرگرم رول ادا کر رہا ہے  جس کے کامیاب نتائج ہم 2014 سے 2022 کے درمیان دیکھ رہے ہیں، ضبط شدہ منشیات کی قدر پچھلے 8 برسوں کے مقابلے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے

منشیات کے غلط استعمال سے نہ صرف سماج کھوکھلا ہو جاتا ہے اور منشیات سے کمایا ہوا پیسہ قومی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے

مجھے یقین ہے کہ این سی بی اور سبھی متعلقہ فریقوں کی اجتماعی کوشش سے مطلوبہ کامیابی حاصل ہوگی، آیئے ہم سب جناب نریندر مودی کے منشیات سے پاک بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دیں

Posted On: 26 JUN 2022 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جون، 2022/ داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں امور داخلہ کی وزارت نے منشیات کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ منشیات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے بین الاقوامی دن پر اپنے پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ میں منشیات پر قابو پانے والے بیورو این سی بی  کے تمام ملازمین ، غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکاروں کو جو منشیات سے پاک بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں سرگرم ہیں مبارک باد دیتا ہوں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے 75ویں سال میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منشیات سے پاک بھارت کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کو امرت کال کی اس مدت میں ایک مصمم ارادہ بنا دیا جائے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امور داخلہ کی وزارت نے منشیات کی روک تھام کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ منشیات کی لت کا مسئلہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج بھی ہے جسے ہم سبھی کے تعاون سے روکا اور ختم کیا جاسکتا ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند منشیات کی ناجائز تجارت کے مکمل خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے ۔ جناب مودی کی قیادت میں اس لڑائی میں تعاون دیا ہے اور اسے ادارہ جاتی شکل دی ہے۔ اس کے لیے وزارت داخلہ کے منشیات پر قابو پانے والے بیورو کی سرپرستی میں منشیات سے متعلق تال میل کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سبھی ایجنسیوں کے مابین تال میل قائم کرنا ہے تاکہ ہم منشیات کی ناجائز تجارت پر قابو پانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ این سی بی منشیات کی روک تھام کے لیے اس لڑائی میں قومی سطح پر سرگرم رول ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہم کامیاب نتائج دیکھ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 سے 2022 کے درمیان پچھلے 8 سال میں ضبط کی گئی منشیات کی قیمت اس سے پچھلے 8سال کے مقابلے  تقریباً 25 گنا زیادہ ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے ناجائز استعمال سے نہ صرف سماج کھوکھلا ہو جاتا ہے بلکہ منشیات کی ناجائز تجارت سے کمایا ہوا پیسہ قومی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ این سی بی اور متعلقہ فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے مطلوبہ کامیابی حاصل ہوگی۔ آیئے ہم سب منشیات سے پاک بھارت کے جناب مودی کے عزم کو پورا کرنے میں تعاون دیں۔

  ۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6914



(Release ID: 1837193) Visitor Counter : 152