وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان مواد کی تخلیق اور پوسٹ پروڈکشن کا عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے:اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر


میڈیا اور تفریحی صنعت کا حجم 2025 تک 4 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا

وزیرموصوف  نے ایم اینڈ ای سیکٹر میں اسٹارٹ اپ کلچر کو مضبوط کرنے پر زور دیا

Posted On: 26 JUN 2022 12:56PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے وسعت اختیارکررہے  ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور اے وی جی سی (اینی میشن، ویژول ایفکٹس، گیمنگ اور کامکس) کے شعبے میں جاری ترقی میں ہندوستان کو میڈیا اور تفریحی صنعت کا پوسٹ پروڈکشن کا پسندیدہ مرکز  بنانے کی صلاحیت ہے۔

پونے میں سمبایوسس اسکل اینڈ پروفیشنلیونیورسٹی کے زیر اہتمام’میڈیا اورانٹرٹینمنٹ 2022کا بدلتاہوامنظر نامہ ‘کے موضوع پر قومی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’ اے وی جی سی شعبہ  کے لیے ایک ٹھوس ڈیجیٹل بنیاد پورے ملک میں ابھر رہی ہے اور حکومت نے اے وی جی سی شعبہ  کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے تاکہ ملکی اور عالمی مانگ  کو پورا کرنے کے لیے عالمی معیار کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220626-WA0000UDJL.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ایکو سسٹم ایک ابھرتاہوا شعبہ ہے جس سے 2025 تک سالانہ 4 لاکھ کروڑ روپے پیدا ہونے اور 2030 تک 100 ارب  ڈالر یا 7.5 لاکھ کروڑ روپے کی صنعت تک پہنچنے کی امید ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ  آڈیو-ویژول سروسزکو 12 چمپیئن سروس سیکٹرزمیں سے ایک قراردیاہے  اور اہم  پالیسی اقدامات کا اعلان کیاہے  جن کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریڈیو، فلم اور تفریحی صنعت میں روزگار کے کافی  مواقع ہیں کیونکہ ہم معیاری مواد کی تخلیق کے ڈیجیٹل دور میں قدم رکھ  رہے ہیں۔ اس شعبے میں ملازمت کے بہت سے رول سامنے آئے  ہیں - ویڈیو ایڈیٹنگ، کلر گریڈنگ، ویژول ایفکٹس (وی ایف ایکس)، ساؤنڈ ڈیزائن، روٹواسکوپنگ،3ڈی  ماڈلنگ وغیرہ۔ انھوں نے کہاکہ ’’ اس شعبے میں ملازمت کے ہر رول  کے لیے ہنرمندی  اور قابلیت کے ایک مخصوص سیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ صنعت اور اکیڈمی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور اس شعبے کی ضروریات کے مطابق پروگرام ڈیزائن کریں۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ نئی شراکت داری  کی بھی تلاش میں  ہے تاکہ یہیقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستانی طلباء اس شعبے میں آنے والے ٹکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ ہوں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220626-WA00016XXD.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ ٹکنالوجی کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کے جوش نے نوجوانوں کے عزائم کو پرواز دینے کے مواقع فراہم کیے ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی  وزیر اعظم کی خواہش کو اسکل انڈیا مشن نے پورا کیا ہے جس کا مقصد 40 کروڑ نوجوانوں کو مارکیٹ سے متعلق تربیت دینا ہے۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2021 کے دوران شروع کیے گئے ’مستقبل کے 75 تخلیقی ذہن‘ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب  ٹھاکر نے کہا کہ ان میں سے کئی باصلاحیت افراد میڈیا اور تفریحی شعبے میں تخلیقی طور پر تعاون کر رہے ہیں اور کچھ نے کامیاب اسٹارٹ اپس قائم کیے ہیں۔

ہندوستان  میں بڑھتے ہوئےاسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے،جناب  ٹھاکر نے کہا، یہاں تک کہ کووڈ وبا کے  دور میں بھی ہندوستان نے تقریبا 50  یونی کورن اسٹارٹ اپس جوڑے ہیں ، جو کہ ہندوستان  کے کاروباری جذبے کی عکاسی کرتے  ہیں۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ انہیں امید ہے کہا  ایف ٹی آئی آئی اورایس آر ایف ٹی آئی جیسے معروف فلم اسکولوں کے ذریعہ تیار کردہ ٹیلنٹ پول سے زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپ ابھریں  گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220626-WA0003WKTO.jpg

ہندوستان ایک عالمی مواد کے مرکز کے طور پر

اس بات کا اظہار کرتے  ہوئے کہ ہندوستان میں موادکی تخلیق کی صنعت نے ’ ڈیجیٹل انڈیا‘ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے، جناب  ٹھاکر نے کہا کہ ’’ معیاری مواد، آسان رسائی اور شوقین سامعین کے ساتھ، ہندوستان اپنی کامیابی کی کہانی بیان کرنے اور مواد تخلیق کرنے کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے‘‘۔  جناب  ٹھاکر نے مزید کہا کہ مرکزی کرداروں پر اپنی  موجودہ توجہ سے آگے بڑھتے ہوئے  پردے کے پیچھے تکنیکی لوگوں کی کوششوں کو مناسب طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور اس کا صلہ دیا جانا چاہئے۔

آسکر اور بافٹا ایوارڈز جیتنے والے ساؤنڈ ڈیزائنر رسول پوکٹی نیشنل کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہنرمندی کے فروغ  کے ساتھ ساتھ طلباء میں فہم وفراست کوفروغ دینےکےلیے قدیم ہندوستانی روایت کو زندہ کرنا چاہئے تاکہ  وہ  بیرونی دنیا کا سامنا کرنے سکیں ۔

اینی میشن، وی ایف ایکس، گیمنگ اور کامکس میں مواقع کے ابھرتے ہوئے شعبے، او ٹی ٹی میں مواقع، ٹی وی اور فلم پروڈکشن، اگمینٹڈ ریئلٹی / ورچوئل رئیلٹی امرسیو میڈیا اسکلس وغیرہ نیشنل کانفرنس کے اہم موضوعات تھے۔اس موقع پر  سمبایوسس اکلس اینڈ پروفیشنلیونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایس بی مجمدار، پرو چانسلر ڈاکٹر سواتی مجمدار، وائس چانسلر ڈاکٹر گوری شیورکرجیسی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ صنعت کی اہم شخصیات  موجود تھیں ۔

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:6910 )



(Release ID: 1837124) Visitor Counter : 160