سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذوریت پر مرکزی مشاورتی بورڈ (سی اے بی) کی 5ویں میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 24 JUN 2022 5:24PM by PIB Delhi

معذوریت پر مرکزی مشاورتی بورڈ کی پانچویں میٹنگ آج وگیان بھون، نئی دہلی میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک نے 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی وزارتوں/ محکموں اور دیگر تنظیموں کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پی ڈبلیو ڈیز اور ان کی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے نامزد اراکین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A1MK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q1WU.jpg

مرکزی مشاورتی بورڈ نے معذوریت کے شعبے کے مختلف اہم معاملات مثلاً آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ، 2016 کے نفاذ کی تازہ صورتحال، قابل رسائی بھارت مہم، منفرد معذوری شناختی کارڈ پروجیکٹ، ڈی ڈی آر ایس، ڈی ڈی آر سی کے نفاذ سے متعلق امور اور معذور افراد کی ہنرمندی کے فروغ، نیز معذور افراد کی پنشن کے لیے قومی ایکشن پلان وغیرہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DBUW.jpg

مرکزی مشاورتی بورڈ نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق قواعد و ضوابط کو تیزی سے نوٹیفائی کریں، ریاستی مشاورتی بورڈ، ضلع سطح کی کمیٹیاں، ضلعی سطح کی نامزد عدالتیں بنائیں، پی ڈبلیو ڈی کے لیے آزاد کمشنروں کا تقرر کریں۔ اگر ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا ہے تو وہ فوراً ان کاموں کو انجام دیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ یو ڈی آئی ڈی پروجیکٹ کے نفاذ کی رفتار کو تیز کریں تاکہ اگست 2022 تک اس کو مکمل طور پر حاصل کیا جا سکے۔ مرکزی مشاورتی بورڈ نے انہیں معذور افراد کی پنشن کی مقدار میں اضافہ کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ دویانگ جن (معذور افراد) کو باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 6872)


(Release ID: 1836884) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil