حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
نیشنل ایئر کوالٹی ریسورس پروگرام آف انڈیا (این اے آر ایف آئی) پر ذہن سازی ورکشاپ
Posted On:
24 JUN 2022 2:48PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود نے 22 جون 2022 کو حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے دفتر کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (NIAS) بنگلورو کے ذریعہ تیار کردہ ”ہندوستان کے نیشنل ایئر کوالٹی ریسورس فریم ورک (این اے آر ایف آئی)“ پر ایک قومی مشن کا آغاز کرنے کے لیے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں ایک ذہن سازی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام ہوا کے معیار کا ڈیٹا اکٹھا کرنے، اس کے اثرات کا مطالعہ کرنے اور سائنس پر مبنی حل کو نافذ کرنے کے لیے ایک ہمہ گیر رہنمائی فراہم کرے گا۔
پروگرام میں اپنے خطاب میں پروفیسر سود نے حکومت، صنعت اور شہریوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر سود نے کہا، ”آلودگی سے نمٹنا ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی مسئلہ ہے، جس کے لیے محققین، حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہوگی۔ مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط، کثیر شعبہ جاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے نقطہ نظر کی ضرورت ہوگی، جبکہ مسئلے کے سماجی پہلو کو بھی حل کرنا ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (NIAS) کے ڈائریکٹر اور حکومت ہند کی ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سابق سکریٹری، ڈاکٹر شیلیش نائک، پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کی سائنسی سکریٹری، ڈاکٹر (محترمہ) پرویندر مینی، ڈاکٹر رندیپ گلیریا، ڈائریکٹر، ایمس، نئی دہلی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، این اے آر ایف آئی، پروفیسر غفران بیگ اور ڈاکٹر ایم موہنتی موجود تھے۔ ورکشاپ میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، سائنسدانوں، صنعت اور اسٹارٹ اپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مشن کی تفصیل پیش کرتے ہوئے پروفیسر غفران بیگ نے ملک میں ہوا کے معیار سے متعلق مصدقہ اور متفقہ معلومات کی کمی کی نشاندہی کی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سائنس پر مبنی مربوط ایئر کوالٹی ریسورس پروگرام کی ضرورت ہے۔ پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ذریعہ تعاون یافتہ اور این آئی اے ایس کے ذریعہ لاگو کیا گیا این اے آر ایف آئی صحیح سمت میں ایک بر وقت قدم ہے۔ این اے آر ایف آئی ہندوستان کے مختلف موسمی علاقوں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت، میونسپلٹی، اسٹارٹ اپس اور نجی شعبوں میں فیصلہ سازوں کی مدد کرنے کا ایک معلوماتی نظام ہے۔ اسے تحقیق پر مبنی، آزمائشی معلومات اور صنعت پر مبنی حل کے ساتھ سمجھنے میں آسان شکل میں اشتراک کیا جائے گا۔ قلیل مدتی بنیادی تربیتی ماڈیولز جو مختلف گروپوں کے لیے بنائے گئے ہیں جیسے کہ سرکاری اداروں میں سرگرم نچلی سطح کے کارکنان، نفاذ کرنے والے، میڈیا اور پالیسی ساز اس پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہوں گے۔ مجموعی طور پر، یہ مواصلات کو بہتر بنانے اور عام بیداری بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ این اے آر ایف آئی مندرجہ ذیل پانچ ماڈیولز کے ارد گرد ارتقا پذیر ہوگا:
موضوع 1: اخراج کے ذرائع، ایئر شیڈ اور تخفیف
موضوع 2: انسانی صحت اور زراعت پر اثرات
موضوع 3: مربوط نگرانی، پیشن گوئی اور انتباہ کا پروگرام
موضوع 4: تعلقات عامہ، سماجی جہتیں، منتقلی کی حکمت عملی اور پالیسی
موضوع 5: حل، عوامی-صنعتی شراکت، پرالی جلانا اور نئی ٹیکنالوجی۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ تیز تر حل حاصل کرنے کے لیے محققین اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت اور زراعت کے شعبوں میں فضائی آلودگی میں کمی پر زور دیں تاکہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھا جائے اور اس کا تدارک کیا جا سکے۔
پروفیسر شیلیش نائک نے این اے آر ایف آئی کے مقصد کے بارے میں اپنے تبصرے میں کہا، ”ہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مغربی ممالک میں بنائے گئے ماڈل پر زیادہ تر انحصار کرتے ہیں۔ این اے آر ایف آئی علم کی تخلیق، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ڈھانچے کو ترقی دینے اور ملک میں انسانی صحت پر اس کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے قابل بنائے گا۔
ورکشاپ سے متعلق سوالات کے لیے براہ کرم اس پتے پر لکھیں: gufranbeig[at]gmail[dot]com
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 6869
(Release ID: 1836827)
Visitor Counter : 198