بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کی وزارت نے مرچنٹ نیوی میں ساز گار منتقلی کے لئے نفاذ کے مقصد سے ہندوستانی بحریہ سے آنے والے اگنی ویروں کے لئے 6 پرکشش خدمات کے مواقع کا اعلان کیا


وزارت انتہائی ہنر مند اور منافع بخش نیوی میں اگنی ویروں کو شامل کرنے کے لئے بھارتی بحریہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی

اگنی پتھ اسکیم کے توسط سے مرچنٹ نیوی میں پرکشش کردار ادا کرنے کے لئے ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ نوجوانوں کو تربیت جائے گی

Posted On: 18 JUN 2022 3:32PM by PIB Delhi

بندرگاہ ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کی وزارت نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ اگنی ویروں کی مدت کار کے بعد انہیں مرچنٹ نیوی کے مختلف اداروں میں خدمات کا موقع فراہم کرنے کے لئے 6 پرکشش خدمات کی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔یہ اسکیم دنیا بھر میں مرچنٹ نیوی میں شامل ہونے کے لئے بھر پور بحریائی تجربہ اور پیشہ ور توثیق نامے کے ساتھ ہی ضروری تربیت حاصل کرنے میں اہل ہوگی۔ان التزامات کا اعلان آج ممبئی میں جہاز رانی ،بندرگاہوں کی وزارت ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے جہاز رانی کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ کی گئی ۔

اگنی ویروں کے لئے ان اسکیموں سے متعدد عہدوں پر تقرری ممکن ہوگی۔خصوصی طور پر ہندوستانی بحریہ سے حاصل ریٹنگ کو اس کی بنیاد بنایا جائے گا۔ الیکٹریکل ریٹنگ سے مرچنٹ نیوی میں تصدیق شدہ الیکٹرو تکنیک میں ملازمت اور تصدیق شدہ زمرہ آئی وی ۔ این سی وی سی او سی کے اہل افراد کو مقرر کرنا اس میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ اپنی ریٹنگ کی بنیاد پر باورچی کا بھی کام کرسکتے ہیں ۔ایم او ایس پی ڈبلیو ان اگنی ویروں کے لئے انڈوس اور سی ڈی سی جاری کرےگا،جو ہندوستانی بحریہ کے توسط سےخالی عہدوں میں سے کسی ایک پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کچھ اسکیمیں مکینیکل یا الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ  اور الیکٹرانک یا الیکٹریکل اسٹریم میں آئی ٹی آئی تجارتی سرٹیفکیٹ والے اگنی ویروں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ خاص طور پر جو ان اہلیت کے ساتھ شامل ہوئے ہیں یا ہندوستانی بحریہ  کے ساتھ اپنے مدت کار کے دوران انہیں حاصل کررہے ہیں۔

اگنی پتھ اسکیم- ہندوستان کے مسلح افواج کی جدید کاری کے لئے ایک انقلابی قدم ہے ۔یہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرےگا اور ساتھ ہی انہیں بھرپور پیشہ ور تجربہ اور تربیت فراہم کرےگاجس سے وہ مواقع کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ مرچنٹ نیوی کے توسط سے عالمی ایکسپوزر فراہم کرنے کے لئے،ایم او پی ایس ڈبلیو ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر اگنی ویروں کے لئے تربیت اور لیس کرےگااور بحریہ کے ساتھ چار سال کی مدت کار کے بعد  انہیں مرچنٹ پوسٹ میں متبادل کیرئیر بنانے کی سہولیت فراہم کرےگا۔

اس اسکیم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہاکہ انقلابی اگنی پتھ اسکیم کے توسط سے وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ دور رس کوشش ہے کہ ہندوستانی مسلح افواج کی پروفائل نوجوان بنی رہی ،ان کا خیال ہے کہ نوجوان نئی تکنیکوں سے لیس ہوں گے اور ہم عالمی مرچنٹ نیوی میں ایک پرکشش کیرئیر کو محفوظ کرنے کے لئے ہماری عالمی سطح ہندوستانی بحریہ کے ساتھ اپنے مدت کار کے توسط سے انہیں تیار کریں گے ۔ان اسکیموں کے ذریعہ مرچنٹ نیوی میں ہنر مند اہلکاروں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ  مل کر کام کیا جارہا ہے ،یہ ہمارے اگنی ویروں کو شپنگ کے شعبے میں منتقل کرنے اور ہندوستانی سمندری معشیت میں اپنے خوشحال ہنر مند اور تجربات کے توسط سے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرکے مرچنٹ نیوی میں ایک پرکشش کیرئیر بنانے میں مدد کرےگا۔

ہندوستان عالمی مرچنٹ بیڑے کے لئے سب سے بڑی افرادی قوت کے فراہم کنندہ میں سے ایک ہے۔ہندوستانی ملاحوں کو ایس ٹی سی ڈبلیو کنونشن کے مطابق توثیق کی جارہی ہےاور بین الاقوامی سطح پر ان کی کافی مانگ ہے۔اسکیم اس طرح تیار کی گئی ہے کہ جہاز رانی کے شعبہ میں ساز گار طریقہ سے کام جاری رکھنے کے لئے اگنی ویروں کو تیار کیا جاسکے گا۔ایم او ای ایس ڈبلیو اور ہندوستانی بحریہ اس  سلسلے میں مل کر کام کریں گے۔

***********

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔ م ش

U. No.6862



(Release ID: 1836701) Visitor Counter : 116