ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، آب و ہوا سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوئیڈا، یو پی میں نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) کا دورہ کیا

وزیر اعظم مودی نے وقتاً فوقتاً ہر عالمی فورم پر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ پر بھارت کی آواز مضبوطی سے اٹھائی ہے اور دنیا موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کے لیے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے

دنیا کو تحقیق و ترقی نیز اختراعی استعداد میں اس کی سائنسی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اگلے 25 سالوں میں بھارت کے اعلیٰ مقام کو تسلیم کرنا چاہئے اور اس کی تعریف کرنی چاہئے، جب بھارت اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا

بھارت موسم کی پیشین گوئی کے شعبے میں صف اوّل میں شامل ہے اور اتنی بڑی اور متنوع آبادی کی ضرورتوں کی تکمیل میں دنیا میں سب سے بہترین ہے

بھارت میں جناب نریندر مودی کے طور پر ایک ایسے وزیر اعظم ہیں جو سائنس اور ٹیکنالوجی کو اعلیٰ ترجیح دے رہے ہیں، ملک کے سائنسدانوں کو زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں

Posted On: 23 JUN 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/جون 2022 ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، آب و ہوا سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ وزیر موصوف بھارت کے پریمیئر اور دنیا کے سب سے زیادہ اپ گریڈ شدہ اداروں میں سے ایک، نوئیڈا میں واقع ’’نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ‘‘ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) کے دورے پر تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoES59PAM.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے وقتاً فوقتاً ہر عالمی فورم پر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر بھارت کی آواز مضبوطی سے اٹھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے وسیع رقبے، تنوع، تفاوت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں ایک رہنما ہونے کے پیش نظر، دنیا موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کے لیے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoES12VFU.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ

دنیا کو تحقیق  و ترقی نیز اختراعی استعداد میں اس کی سائنسی صلاحتو ں کا اعتراف کرتے ہوئے اگلے 25 سالوں میں بھارت کے اعلیٰ مقام کو تسلیم کرنا چاہئے اور اس کی تعریف کرنی چاہئے، جب بھارت اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا۔

وزیر موصوف نے نوٹ کیا کہ ملک علمی دھماکوں کے ایک مرحلے سے گزر رہا ہے جس کے شوقین بھارتی نوجوان سائنسی اختراعات میں نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں سائنسی ترقی کی رفتار حیران کن ہے جس کے ثمرات دنیا کو دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoES3A6ZI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت موسم کی پیشین گوئی کے شعبے میں صف اوّل میں شامل ہے اور اتنی بڑی اور متنوع آبادی کی ضرورتوں کی تکمیل کرنے میں دنیا میں سب سے بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جناب نریندر مودی کے طور پر ایک ایسے وزیر اعظم ہیں جو سائنس اور ٹکنالوجی کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں اور  ملک کے سائنسدانوں کی زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر کا خیال تھا کہ بھارتی نوجوان قابلیت کے لحاظ سے سائنسی مزاج رکھتے ہیں اور حکومت ہند بھی وسیع تر ایکسپوزر دے کر ان کی حوصلہ افزائی کے تئیں پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoES2STOQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے این سی ایم آر ڈبلیو ایف کمپلیکس کے اردگرد چہل قدمی کی اور انھیں این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سربراہ ڈاکٹر آشیش کے مترا نے سہولیات، کام کاج اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ وزیر موصوف کو کمپیوٹنگ کی جدید ترین سہولت اور بھارت کے پہلے سپر کمپیوٹر کریزی ایکس- ایم پی کے بارے میں بھی بتایا گیا، جو 1988 میں این سی ایم آر ڈبلیو ایف میں نصب کیا گیا تھا اور 1999 تک کام کر رہا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoES40L85.jpg

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن بھی ارضیاتی سائنس اور این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ دورے کے دوران موجود تھے۔

این سی ایم آر ڈبلیو ایف نومیریکل ماڈلنگ اور ڈیٹا کے انضمام کا ایک مرکز ہے اور یہ دنیا کے 11-12 ایسے مراکز میں سے ایک ہے جو ڈیٹا کو اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ مرکز نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این) کے سرفہرست صارفین/ یوزرس میں سے ایک ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6832


(Release ID: 1836570) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri