سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرز(بی آئی ایس) کے ذریعہ پہلے زمینی سطح کے جدت پر مبنی معیارات مرتب کیے گئے
Posted On:
17 JUN 2022 3:28PM by PIB Delhi
زمینی سطح پر اختراع کے لیے پہلا سرکاری معیار مقرر کیا گیا ہے جس میں مٹی کولنگ کیبنٹ مٹی کول شامل ہے، جسے گجرات کے وانکانیر کے مسٹر منسکھ بھائی پرجاپتی نے تیار کیا ہے۔ توسیع اور دوسرے ملکوں کے بازاروں میں داخلے کے لئے ایک خاص مرحلہ کے بعد بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے ذریعہ مرتب کردہ معیار کی ضرورت ہوتی ہے ۔
نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) – انڈیا نے،جو کہ حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ(ڈی ایس ٹی ) کی ایک خود مختار تنظیم ہے، راشٹرپتی بھون میں انوویشن اسکالرز ان-ریذیڈنس پروگرام میں یہ خیال پیش کیا تھا۔ بی آئی ایس نے خود اس ٹیکنالوجی کا ادراک کیا اور بعد میں ایک نئے انڈین اسٹینڈرڈآئی ایس 17693: 2022 'بغیر بجلی کے چلنے والی مٹی سے بنی کولنگ کیبنٹ' تیار کرنے کے لیے این آئی ایف کے ساتھ شراکت داری اختیار کی۔
آئی ایس 17693 : 2022 'نان الیکٹرک پاورڈ مٹی کی کولنگ کیبنٹ' زمینی سطح کی اختراع 'مٹی کول ریفریجریٹر' سے متعلق پہلا معیار ہے ۔ معیاری مٹی سے بنے قدرتی ریفریجرینٹ کی کولنگ کیبنٹ کی تعمیر اور کارکردگی کے تقاضوں کی وضاحت کرتا ہے، جو بخارات کی ٹھنڈک کے اصول پر کام کرتی ہے۔ یہ الماریاں بجلی کی ضرورت کے بغیر خراب ہونے والی غذائی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ یہ کھانوں کو قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے معیار کو نقصان پہنچائے بغیر تازہ رہیں۔
یہ معیار اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) میں سے 6 کو پورا کرتا ہے۔ یہ چھ اہداف ہیں: 1- ( غربت کاخاتمہ) ، 2- (بھکمری کاخاتمہ) ، 5- (صنفی مساوات)، 7- (سستی اور صاف توانائی)، اور 9- (صنعت، اختراع ور انفراسٹرکچر) اور 12-( ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار)۔
یہ بینچ مارک منظم شعبے کی اختراعات کے ساتھ نچلی سطح پر اختراعات کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔ ان اختراعات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تجارت اور تجارت اورکاروبار میں سہولت فراہم کریں گے، طریقہ کار کو بہتر بنائیں گے اور انہیں مزید موثر بنائیں گے، مسلسل کام کرنے اور معیار میں رہنمائی، مصنوعات اور خدمات کا آسان موازنہ، ٹیکنالوجی کی ترقی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
’مٹی کول ریفریجریٹر‘پہلے ہی نمایاں اثر دکھا رہا ہے اور معیارات کی ترتیب کے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرکے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ مٹی کے برتنوں کی ثقافت، روایت اور وراثت کے احیاء ، لوگوں کو بہتر اور صحت مند طریقوں سے جوڑنے، پائیدار کھپت کو فروغ دینے، غریب افراد کو مالی طور پر مضبوط بنانے، سرسبز اور ٹھنڈی زمین، اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی اور دیہی خواتین کی ترقی اور انہیں مالی طور پر خود مختار بنانے میں پہلے سے ہی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کامیابیوں کو نئے معیارات کے ساتھ ایک تحریک ملے گی۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6827
(Release ID: 1836484)
Visitor Counter : 147