ارضیاتی سائنس کی وزارت
ہندوستانی بحریہ اوردرمیانی رینج کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے قومی مرکز کے درمیان عددی ماڈل پر مبنی ایپلی کیشنز پر مدد کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے
Posted On:
17 JUN 2022 6:35PM by PIB Delhi
ارضیاتی سائنس کی وزارت اوردرمیانی رینج کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے قومی مرکز (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) نے ہندوستانی بحریہ، وزارت دفاع کے ساتھ ‘موسمیات اور سمندری سائنس میں عددی ماڈل پر مبنی ایپلی کیشنز پر تعاون’ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ایم او یو پر این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سربراہ ڈاکٹر آشیش کے مترا، اور وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط صدر دفترکے بحریائی سمندری سائنس اور موسمیاتی سائنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی این او ایم) کے ہندوستانی بحریہ کے چیف کموڈور جی رام بابو نے نوئیڈا میں واقع این سی ایم آر ڈبلیو ایف میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دستخط کئے۔
اس تعاون کا مقصد دونوں اداروں کو موسم/سمندر کی ماڈلنگ، کپلڈ ماڈلنگ، ڈیٹا ایسیملیشن، انسیمبل ڑ پیشن گوئی اور سیٹلائٹ ڈیٹا کے استعمال کے شعبوں میں تیز رفتار پیش رفت اور مہارت کے اشتراک سے باخبر رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دونوں اداروں کی پیشہ ورانہ طاقتوں کی بنیاد پر بامعنی بات چیت میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔
اعلیٰ ہنر مند سائنسدانوں اور جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، این سی ایم آر ڈبلیو ایف کوچی میں واقع ہندستانی بحریہ کے دو اعلیٰ اداروں اورآپریشنز ڈیٹا پروسیسنگ اینڈ انالیسس سنٹر (این او ڈی پی اے سی) اور انڈیا نیول میٹرولوجیکل انالیسس سنٹر (آئی این ایم اے سی) کو کپلڈ ماڈلز سمیت جدید عددی موسم کی پیشن گوئی کانظام تیار کرنے ، بحر ہند کے خطے (آئی او آر) اور عالمی خطوں میں بڑھتے ہوئے انحصار اور درستگی کے ساتھ مدد فراہم کرے گا۔
اس مفاہمت نامے سے این سی ایم آر ڈبلیو ایف اور ہندوستانی بحریہ دونوں کو مستقبل میں ثمرآور بات چیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں کا ثمرہ ملے گا۔
این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے چیف ڈاکٹر آشیش کے مترا، اور ہندوستانی بحریہ ( ڈی این او ایم) کے چیف، کموڈور جی رام بابو نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
*********************
(ش ح ۔ ع ح)
23.06.2022
U.No. 6821
(Release ID: 1836467)
Visitor Counter : 147