وزارت آیوش

سال  2022 کا   یوگا  کابین الاقوامی دن اُسی نہج  پر انقلاب برپا کرے گا جس طور سے ہم صحت اور بہبود سے رجوع کر رہے ہیں: جناب سربانند سونووال

Posted On: 17 JUN 2022 6:44PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کہا کہ یوگا کا آنےوالا بین الاقوامی دن ثقافتی تقریبات کے کلینڈر میں صرف ایک دن کا اضافہ نہیں کرے گا، بلکہ یہ ایک انقلاب  اُس نہج پر نشاندہی کرے گا، جس طور سے  ہم صحت اور تندرستی کو دیکھتے ہیں اور اس سے رجوع کرتے ہیں۔  نئی دلی  میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن کو منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اُس روز سے استفادہ کرنے کا ہمارا مقصد روایتی طرز عمل کو اپنانے میں تیزی لانا ہے اور دنیا کو دماغ، جسم اور روح کے لئے اس کے فوائد کی یاددہانی کرانی۔

1111111111111111111.jpg

آیوش کے وزیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اِس سال کا مرکزی موضوع دنیا کو درپیش جغرافیائی اور سیاسی الجھنوں پر غور کرنا ہے تاکہ ہر کوئی اپنی ہمدردی کو چینلائز کر سکے۔

 

آیوش کے وزیر نے مزید بتایا کہ آزادی کا امرت مہوتسو منائے جانے والے سال میں یوگا کا عالمی دن ملک کے تقریباً 75 مشہور مقامات پر منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن جدیدگارجین رنگ پروگرام کا بھی مشاہدہ کرے گا۔ بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے تمام پروگرام دکھائے جائیں گے۔ دنیا کے مشرقی حصے سے شروع ہو کر16 ٹائم زون میں سورج کی حرکت کے ساتھ منفرد رِلے پروگرام میں تقریبا 80 ممالک حصہ لیں گے۔

 

پریس کانفرنس کا انعقاد آیوش کی وزارت نے میسورو میں یوگا کے 2022 کے 8ویں موقع کو منانے کے لئے  کئے جانے والے منصوبوں اور انتظامات کو شیئر کرنے کےلئے کیا تھا۔

 

اس سال دنیا بھر میں یوگا کے بین الاقوامی دن کا موضوع یوگا برائے انسانیت ہے۔ اس کا اعلان وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے مَن کی بات والے خطاب میں کیا تھا۔

 

وزیر موصوف نے پریس کانفرنس کے دوران مشترکہ یوگا پروٹوکول کتابچے کا اجرا بھی کیا  اور یوگا کے بین الاقوامی دن پر ایک فلم  بھی دکھائی گئی۔

 

وزیراعظم 21 جون 2022 کو  میسور پیلیس گراؤنڈ سے 2022 کے یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ اس تقریب میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوا راج بومئی بھی شریک ہوں گے۔ تقریباً 15000 یوگا کے شائقین اس موقع پر یوگا میں حصہ لیں گے اور یہ  تقریب پارلیمانی اراکین ، کرناٹک کے سرکاری محکموں، وزیروں، عہدیداروں ، یوگا گرو اور مختلف اداروں کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ دَسارا گراؤنڈ میں  ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ڈیجیٹل نمائش بھی شامل ہے۔ اس میں  یوگا کے فوائد کا جامع منظر پیش کیا جائے گا۔ یہ یوگا شروع کرنے والوں اور یوگا کے ماہرین دونوں کو یکساں  طور پر پسند آئے گا۔

 

آیوش کی وزارت کے اس اہم پروگرام کا اہتمام مرار جی ڈیسائی انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے اس تقریب کے  انتہائی معیاری اور شاندار طریقےسے اہتمام کےلئے 14 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

 

آیوش کی وزارت نے اس سال مارچ میں اس سلسلے کی 100 روزہ مہم شروع کی تھی، جس کی رسائی 100 شہروں اور 100 تنظیوں تک  بڑے پیمانے پر ہوئی۔ یہ پروگرام ہندوستان کے دوردرشن پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔   راست نشریہ پچھلے پہر تین بجے  شروع ہوگا اور ہندوستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

 

پریس کانفرنس میں جناب سونووال، آیوش کے سکریٹری جناب ویدیا راجیش کوٹیچا، آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ کویتا گرگ اور مرار جی دیسائی انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور وی بسواردّی بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


U NO 6817



(Release ID: 1836456) Visitor Counter : 118