وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 23 جون کو وانجیہ بھون کا افتتاح کریں گے اور نِریات پورٹل کا افتتاح بھی کریں گے
Posted On:
22 JUN 2022 3:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جون 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 جون 2022 کو صبح 10:30 بجے وزارت تجارت و صنعت کی نئی عمارت 'وانجیہ بھون' کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم ایک نیا پورٹل نریات (تجارت کے سالانہ تجزیے کا قومی درآمدی برآمدی ریکارڈ - این آئی آر ای اے ٹی) بھی لانچ کریں گے جسے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس سے بھارت کی غیر ملکی تجارت سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس موقع پر وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔
انڈیا گیٹ کے قریب تعمیر کیا گیا وانجیہ بھون ایک سمارٹ بلڈنگ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں توانائی کی بچت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار فن تعمیر کے اصولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایک مربوط اور جدید دفتری کمپلیکس کے طور پر کام کرے گا جسے وزارت کے تحت دو محکمے یعنی محکمہ تجارت اور محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) استعمال کریں گے۔
***
U. No. 6784
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1836236)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam