وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور ان کے آسٹریلیائی  ہم منصب جناب رچرڈ مارلیز نے نئی دہلی میں  دو طرفہ مذا کرات کے دوران دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی

Posted On: 22 JUN 2022 12:58PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور آسٹریلیائی نائب وزیراعظم اور  وزیر دفاع جناب رچرڈ مارلیز نے  22  جون  2022  کو نئی دہلی میں  ایک دو طرفہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ دونوں وزراء  نے  موجودہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جن میں  کووڈ – 19  عالمی وبا کے چیلنجوں کے باوجود اضافہ ہو رہا ہے اور  انہوں نے  تعاون میں مزید اضافے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

 دونوں وزراء  نے  بھارت آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے دفاعی اور  سکیورٹی  ستونوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی اعتماد  اور تفہیم، مشترکہ مفادات  اور جمہوریت  اور  قانون کی حکمرانی کی ساجھا اقدار  پر مبنی  جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے نفاذ کی  اپنی عہد بندی  کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ملک کے درمیان دفاعی مشقوں اور  تبادلوں  کی گونا گونیت  اور  ان کی تعداد میں اضافے کا  خیر مقدم کیا اور بھارت آسٹریلیاباہمی لاجسٹک سپورٹ معاہدے کے ذریعہ آپریشنل تعلقات  کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

دونوں وزراء  نے  ڈیفنس ریسرچ اینڈ مٹیریل کو آپریشن سے متعلق   بھارت -  آسٹریلیا جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے  ڈبلیو جی) کو فروغ دینے کے لئے عہد بندی کا اظہار کیا، جس کی  اسی  سال بعد  میں  آسٹریلیا میں میٹنگ ہوگی۔ یہ  جے  ڈبلیو جی دفاعی  صنعتوں کے درمیان  تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم میکنزم ہے۔ دونوں ملکوں کی  دفاعی افواج کی  سپلائی چین اور   ڈیلیوری کی صلاحیتوں کی لچک میں اضافے کے لئے بھارت اور  آسٹریلیا کے درمیان صنعتی تعاون کے مزید مواقع کے بارے میں بھی دونوں وزراء  نے بات چیت  کی۔ بھارت اور  آسٹریلیا کی دفاعی  صنعتی  اداروں کے درمیان  رابطوں اور مواقعوں میں اضافے کے  ذرائع کا پتہ لگانے کے لئے بھی  طرفین متفق ہوئے۔

دونوں وزیروں  نے  2022  کی  دوسری ششماہی میں جنرل راوت ینگ آفیسر ایکسچینج پروگرام شروع کئے جانے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا، جس کا اعلان  21  مارچ  2022   کو  دونوں ملکوں  کے  وزرائے اعظم کے درمیان  ورچوئل سمٹ میٹنگ کے دوران کیا گیا تھا۔

دونوں وزیروں  نے اسٹریٹجک چیلنجوں اور  علاقائی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور  ایک کھلے ،آزاد  ،شمولیت والے، خوشحال اور  قوانین سے چلنے والے بھارت بحر الکاہل خطے کے اپنے ساجھا مقصد  کا اعادہ کیا۔ انہوں  نے  اکتوبر 2022  میں  آسٹریلیا کی  انڈو پیسفک اینڈیور مشق میں بھارت کی  شمولیت کے بارے میں امیدیں ظاہر کیں۔

اسی روز  اس سے قبل آسٹریلیا  کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع  نے  نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور  اس یاد گار پر  گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے  جنگی  بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آسٹریلیا  کے نائب  وزیراعظم اور  وزیر دفاع  کو  جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ  دو طرفہ  ملاقات سے  قبل رسمی  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جناب رچرڈ مارلیز 20  جون سے 23  جون 2022  تک  بھارت کے دورے پر ہیں۔ 21  جون  2022  کو انہوں نے گوا  کا دورہ کیا، جس میں گوا شپ یارڈ لمیٹڈ  کا  ایک ٹور  اور  ملک کے اندر  ڈرون تیار کئے جانے اور  خود مختار  وہیکل ٹیکنا لوجی کے بارے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظاہرہ شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-  ا گ- ق ر)

(22-06-2022)

U-6780


(Release ID: 1836195) Visitor Counter : 213