عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن یافتگان کی زندگی میں مزید آسانی بڑھانے کے لئے مربوط پنشنر پورٹل کی تشکیل کے لئے بینکوں کے ساتھ اشتراک
Posted On:
21 JUN 2022 12:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21جون؍2022
ملک کے شمالی خطے کا احاطہ کرتے ہوئے پنشن سے متعلق کام سے نمٹنے والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے افسروں کے لئے 20 اور 21جون 2022ء کو اُدے پور میں پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کی طرف سے دو روزہ بینکرز بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
ڈپارٹمنٹ آف پنشن اور پنشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو)کے افسروں کی ایک ٹیم نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے فیلڈ عہدیداروں کی اپ ڈیٹنگ کے مقصد سے مرکزی حکومت کے پنشن پانے والے افراد کو پنشن کی تقسیم سے متعلق پنشن پالیسی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد کئے۔پنشن پانے والے افراد سے متعلق انکم ٹیکس معاملات پر خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ سالانہ لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے ڈیجیٹل طریقوں پر بھی خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چیف کنٹرولر (پنشن )سی پی اے او نےاُن وجوہات مشترک کئے جو پنشن پانے والی کی شکایت کا ایک سبب ہے اور انہوں نے ایسی کارروائیاں تجویز کیں، جو ازالے کے لئے بینک کی جانب سے کئے جاسکتے ہیں۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پنشن پانے والے افراد کو بلا روک ٹوک خدمات فراہم کرنے کے لئے ڈی او پی پی ڈبلیو اور ایس بی آئی کی موجودہ پورٹل کو جوڑ کر مربوط پنشن پورٹل کی تشکیل کے لئے فوری کوششوں کی ضرورت ہے ۔فیلڈ افسروں اور پنشن پانے والوں میں بیداری انتہائی اہم ہیں، تاکہ ہندوستان کی حکومت کے فلاحی اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ پالیسی اقدامات کرے گا، تاکہ فیلڈ افسروں اور پنشنرز کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے میں پنشنرز اور بینکوں کے لئے بساط بدلنے والی ثابت ہوگی۔ یہ بیداری پروگرام بینک افسروں کے لئے صلاحیت سازی کی ایک زبردست مشق کے طورپر کام کریں گے۔
یہ پروگرام سینٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹروں اور مختلف بینک میں پنشن سے متعلق کام کرنے والے فیلڈ عہدیداروں کے لئے بیداری پروگراموں کے سلسلے میں پہلا پروگرام ہے۔ توقع ہے کہ اِن پروگراموں کے ذریعے پنشن پانے والے افراد کی زندگی کو آسان بنانے کے مقصد کو کافی حد تک حاصل کیا جاسکے گا۔ چار اس طرح کے بیداری پروگرام پورے ملک کا احاطہ کرتے ہوئے ہندوستان کے اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کئے جائیں گے۔ اسی طرز پر بیداری پروگرام 23-2022ء میں دیگر پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے اشتراک سے شروع کئے جائیں گے۔
20 اور 21جون 2022ء کو اُدے پور میں بینکرز بیداری پروگرام پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سنجیو این ماتھر کے اختتامی خطاب سے اختتام پذیر ہوگیا ۔ مختلف پالیسی امو رپر بینک کے افسروں سے تفصیلی جانکاری حاصل کی گئی، تاکہ سرگرم تبدیلیاں کی جاسکیں، تاکہ پنشن پانے والے افراد کے لئے زندگی کو آسان بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔
*************
ش ح- ح ا–ن ع
U. No.6725
(Release ID: 1835838)
Visitor Counter : 153