صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 21 جون 2022 کو مجسمہ اتحاد ، کیواڈیا، گجرات سے آئی ڈی وائی  تقریبات کی قیادت کریں گے


آئی ڈی وائی  کے 8ویں ایڈیشن کو ملک گیر پیمانے پر  منانے  کے لیے مجسمہ اتحاد کو 75 مشہور مقامات میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے

Posted On: 18 JUN 2022 3:05PM by PIB Delhi

یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی میسور پیلس، میسور، کرناٹک سے یوگا ڈے تقریب  کی قیادت کریں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم کا خطاب صبح 6:40 بجے سے صبح 7:00 بجے تک ڈی ڈی نیشنل اور دیگر ڈی ڈی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی یوم یوگا کے تمام پچھلے ایڈیشنوں کی جھلکیاں اور کامیابیوں کو دکھانے کے لیے میسور میں ایک ڈیجیٹل یوگا نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش میں یوگا کی طاقت، بہترین مشق، تحقیقی جھلکیاں، کامن یوگا پروٹوکول وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔

 آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کے تحت جب ملک آزادی کا 75 واں سال منا رہا ہے، آئی ڈی وائی کے 8ویں ایڈیشن کو منانے  کے لیے 75 مشہور مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کیواڈیا، گجرات میں مجسمہ اتحاد ان میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، مرکزی وزیر صحت 21 جون 2022 کو مجسمہ اتحاد ، کیواڈیا، گجرات سے یوگا کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔

یوگا کا عالمی دن (آئی ڈی وائی) ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال آئی ڈی وائی کا 8 واں ایڈیشن ہندوستان اور پوری دنیا میں ’یوگا فار ہیومینٹی‘کے تھیم پر منعقد کیا جائے گا جس کا اعلان ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے من کی بات خطاب میں کیا تھا اور وہ’عالمی سطح پر برانڈ انڈیا ‘  پر توجہ مرکوز کرے گاجبکہ  اپنے مشہور مقامات کی نمائش  کرے گا ۔ آئی ڈی وائی تقریب  45 منٹ کے حسب ضرورت پروٹوکول یعنی کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے ہم آہنگ بڑے پیمانے پر یوگا مظاہرے پر مبنی ہے۔

اس سال، آئی ڈی وائی تقریب  کی سب سے بڑی کشش ’گارڈین رنگ‘ہوگی، جس کے تحت پوری دنیا میں یوگا کی تقریبات کو یوگا ڈے کے دوران پیش کیا جائے گا۔ ’’دی گارڈین رنگ‘‘’’ایک سورج، ایک زمین‘‘کے تصور کی نشاندہی کرتا ہے اور یوگا کی متحد کرنے والی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سرگرمی بیرون ملک مختلف مشنوں کی فیڈ کو یکجا کرے گی جو ڈی ڈی انڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگی۔

سبھی کو اس میں شامل ہونے اور یوگا کے فوائد حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کئی ٹویٹس کا اشتراک کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں یوگا عالمی سطح پر کافی مقبول ہوا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں اور پیشوں کے لوگوں نے اسے اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر لیا ہے کیونکہ یوگا نے انہیں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WF2B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SUOF.jpg

یوگا کی باقاعدگی سے مشق کرنے کی صحت مند عادت کو فروغ دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بیماری سے بچنے اور خوشی حاصل کرنے کے لیے تندرستی پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے جس کے لیے ہر ایک کو یوگا کو اپنی  زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RTKW.jpg

یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون 2015 کو منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 21 جون کو آئی ڈی وائی  کے طور پر تسلیم کرنے کے پیچھے کلیدی مقصد عالمی سطح پر صحت عامہ میں یوگا کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی آئی ڈی وائی  قرارداد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر آئی تھی اور اسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ 2015 سے، آئی ڈی وائی  دنیا بھر میں صحت کے لیے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

 

 

 

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6677

 



(Release ID: 1835488) Visitor Counter : 99