امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سائبر تحفظ اور قومی سلامتی سے متعلق قومی کانفرنس


(سائبر افراد سے آزادی-آزادی کا امرت مہوتسو) کل نئی دلّی میں منعقد کیا جائے گا

یہ کانفرنس وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا حصہ ہے

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت مہمان خصوصی ہوں گے

یہ کانفرنس ، ملک میں سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے عوام ا لناس میں بیداری وضع کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے

Posted On: 19 JUN 2022 2:38PM by PIB Delhi

قوم،ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال میں ہندوستان کی ترقی اور کامیابیوں کو منانے کے لیے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘منا رہی ہیں۔

سائبر تحفظ اور قومی سلامتی (سائبر افراد سے آزادی- آزادی کا امرت مہوتسو) سے متعلق ایک قومی کانفرنس کل نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد امور داخلہ کی وزارت کر رہی ہے۔ امور داخلہ اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب  امت شاہ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ کانفرنس، ملک میں سائبر جرائم کی روک تھام  کے لیے عوامی پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

امور داخلہ کی وزارت نے  ہندوستانی سائبر جرائم کوآرڈینیشن مرکز (14سی) نے حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے ساتھ تعاون میں، کل کی کانفرنس کے  ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 مقامات پر تقریبات کا بھی انعقاد کیا ہے جو  8 سے 17 جون تک ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے عنوان کے تحت سائبر ہائیجین، سائبر جرائم کی روک تھام، سائبر تحفظ اور قومی سلامتی سے متعلق منعقد کی جائیں گی۔

اس کانفرنس میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا اور امور داخلہ داخلہ کی وزارت، ثقافت کی وزارت  اور ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سیئنر عہدیداران شرکت کریں گے۔ علاوہ ا زیں دیگر عہدیداران کے علاوہ  مختلف تنظیموں کے نمائندگان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

*****

U.No.6651

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1835315) Visitor Counter : 163