وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے آج آرکیو لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے اشتراک سے پرانا قلعہ میں یوگا مہوتسو کا اہتمام کیا


یوگا وہ وسیلہ ہے جو جسم ، دماغ، دانائی اور روح کو آپس میں جوڑتا ہے:جناب ارجن رام میگھوال

یوگا صحت مند اور چاق وچوبند زندگی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے:محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 18 JUN 2022 11:05AM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت نے آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے اشتراک سے آج نئی دہلی کے پرانا قلعہ میں یوگا مہوتسو کا اہتمام کیا، جو یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 تقریبات کا حصہ ہے۔اس پروگرام کا مقصد عوام میں کلچرل بہبود کے پائیدار اقدار کو قائم کرنا ہے۔

اس تقریب میں ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے شرکت کی۔

وزارت ثقافت کے افسران اور چالیس سے زیادہ ملکوں کے 500 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

تقریب کا آغاز سرسوتی وندنا سے ہوا اور اس کے بعد مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے انسٹرکٹروں کی نگرانی میں یوگا سیشن ہوا۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لکھی نے کہا کہ یوگا ایک صحت مند اور چاق وبند زندگی کے لئے لازمی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے یوگا دور دور تک پھیلا ہے حتی کہ غیر ملکوں میں بھی یہ مقبول ہوا ہے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ یوگا سے جسم دماغ اور خیالات میں لچک آتی ہے۔ محترمہ لیکھی نے یوگا کرنے کی اہمیت اور لچک لانے کے لئے قدرت سے خود کو جوڑنے کی اہمت پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یوگا سے جسم دماغ دانائی اور روح ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔ مرکزی وزیر نے 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کو کامیاب بنانے کے لئے یوگا کرنے اور اس کے فائدوں کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرنے کی اپیل کی۔

 

****

U.No:6624

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1835127) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu