صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 196 کروڑسے تجاوزکرگئی


12سے14سال کے نو عمر افراد کو 3.56  کروڑ   سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں

بھارت میں سردست  68,108 مریض زیر علاج ہیں

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13,216 نئے معاملات درج کئے گئے

سردست شفایابی کی شرح 98.63   فیصد ہے

متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح 2.47 فیصد ہے

Posted On: 18 JUN 2022 10:17AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  196کروڑ  (1,96,00,42,768) سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک بھر میں 2,52,66,330  سیشنز کا انعقاد  کرکے یہ حصولیابی حاصل کی گئی۔

12سے 14سال کے نوعمرنوجوانوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کا  آغاز 16   مارچ   2022 سے کیا  گیا  ہے۔  اس عمر کے  بچوں کو اب تک 3.56 کروڑ سے زیادہ  (3,56,40,133)  کووڈ -19 سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ اسی طرح،  18 سے 59 سال کی عمر کے افراد کو احتیاطی خوراک کا ٹیکہ لگانے  کا آغاز 10 اپریل 2022 سے  کیا گیا۔ 

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,04,08,170

دوسری خوراک

1,00,54,981

احتیاطی خورک

55,03,962

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,21,670

دوسری خوراک

1,76,09,614

احتیاطی خورک

95,24,511

12 سے 14 سال کی عمر کےنوعمر بچے

پہلی خوراک

3,56,40,133

دوسری خوراک

2,07,80,248

15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان

پہلی خوراک

6,00,54,228

دوسری خوراک

4,76,06,177

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

55,78,49,391

دوسری خوراک

49,73,11,329

احتیاطی خوراک

18,83,799

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

20,33,78,324

دوسری خوراک

19,25,29,783

احتیاطی خوراک

20,25,740

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,71,98,478

دوسری خوراک

12,01,96,321

احتیاطی خوراک

2,20,65,909

احتیاطی خوراک

4,10,03,921

میزان

1,96,00,42,768

سردست   ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 68,108ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.16  فیصد ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JNV1.jpg

نتیجتاً ­­­­­­ شفایابی کی شرح  98.63  فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 8,148 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد  4,26,90,845 ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036GKD.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 13,216   نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HK3B.jpg

گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 4,84,924  کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر 85.73 کروڑ (85,73,95,276)  سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ملک بھر میں سردست متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.47 فیصد ہوگئی ہےاور  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح  2.73  فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YGHG.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:6517



(Release ID: 1834970) Visitor Counter : 101