وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے گجرات کے علامتی  محل میں یوگ اتسو میں حصہ لیا


یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریب کے لیے الٹی گنتی جاری ہے

Posted On: 17 JUN 2022 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 جون، 2022/ حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے اور اس کے حصے کے طور پر آیوش کی وزارت نے یوگ کے بین الاقوامی دن کی الٹی گنتی کے طور پر کچھ تقریبات کا انعقاد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ماہی پروری ، مویشیوں کی افزائش نسل  اور ڈیئری کی ، حکومت ہند کی وزارت کے ماتحت مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیئری کے محکمے نے  ڈیئری کے فروغ سے متعلق قومی بورڈ  این ڈی ڈی بی اور گجرات کوآپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر آج گجرات کے علامتی محل سومناتھ میں یوگ کا بین الاقوامی دن 2022 یوگ اتسو کے انعقاد کی الٹی گنتی کی تقریب منائی۔ یوگ اتسو کا اصل مقصد صحیح طرز زندگی اور تغذیاتی خوراک کے ساتھ یوگ ہے۔

ماہی پروری ، مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیئری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے مہمان خصوصی کے طور پر یوگ اتسو میں شرکت کی۔ اس موقعے پر  گجرات سرکار کے مویشیوں کی افزائش نسل  اور گائے کی افزائش نسل کے ریاستی وزیر جناب راجیش چداسما ، پارلیمنٹ ممبر (جونا گڑھ – گیر، سومناتھ) اور مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیئری کے حکومت ہند کے سکریٹری جناب اتل چترویدی بھی مووجد تھے۔

11ZRPO.jpg

2.jpg

3.jpg

4.jpg

5.jpg

 

تقریبات کا آغاز شخصیتوں کے ہاتھوں شمع جلائے جانے سے ہوا ۔ اس کے بعد جناب نرمدان گدری کی طرف سے مقامی رقص بیرو پیش کیا گیا اور جناب اپورو اوم کی طرف سے یوگ پیش کیا گیا۔  این ڈی ڈی بی کے چیئرمین جناب منیش شاہ نے مہمان شخصیتوں اور آس پاس کے علاقوں سے آئے ہوئے ڈیئری فارمرز کا شکریہ ادا کیا۔ یوگ اتسو سے خطاب کرتے ہوئے ماہی گیری ، مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگ کی ملک گیر مقبولیت بھارت کے لیے فخر کی بات ہے۔ کیونکہ یوگ ہماری ثقافت اور روحانی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ کسی بھی شخص کو نہ صرف ورزش (یوگ کے ذریعے) کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ صحت بخش اور تغذیہ بخش خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح اعیاں ہے کہ دودھ  سبھی توانائی والی لازمی تغذیاتی غذاؤں کا ایک اچھا وسیلہ ہے اور تقریباً مکمل غذا ہے۔ آج ہمارا ملک  دنیا میں دودھ کی پیداوار والا سب سے بڑا ملک ہے جس نے 21-2020 کے دوران 209 اعشاریہ نو چھ ملین ٹن دودھ کی سالانہ پیداوار کی۔  یہ شعبہ خاص طور پر مائیکرو ، چھوٹے اور اوسط کاروبار کے لیے اہم ہے اور اس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے موقعے پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اورگینک کھاد اور این ڈی ڈی بی کی تیار کردہ ششو سنجیوینی (کپوشن کٹ) پر مبنی گوبر گیس گارے کی شروعات بھی کی۔ مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری کے سکریٹری جناب اتل چترویدی نے زور دے کر کہا کہ یوگ ایک دیرپا طرز زندگی کا راستہ دکھاتا ہے بشرطیکہ یہ سماج میں اپنایا جائے  اور محکمے کا مقصد یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کی سرگرمیوں میں مزید لوگوں کو شامل کیا جائے۔

مویشیوں کے افزائش نسل اور گائے کی افزائش نسل کے ریاستی وزیر جناب دیو بھائی مالم اور ممبر پارلیمنٹ جناب راجیش چداسما نے ہماری روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

مرکزی وزیر نے جونا گڑھ ، امریلی ، گیر ، سومناتھ اور راج کوٹ کے ایک ہزار سے زیادہ ڈیئری فارمرز کے یوگ اجلاس میں شرکت کی۔ مختلف کوا ٓپریٹیو اور دودھ کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کے 7 لاکھ سے زیادہ ڈیئری فارمرز نے یوگ اتسو میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔

****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6607

 



(Release ID: 1834965) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati