پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حکومت نے دور دراز علاقوں میں واقع تمام خوردہ آؤٹ لیٹس سمیت آفاقی وعام خدمات کے دائرہ کو وسعت دی
اس سے مارکیٹ میں صارفین کے خدمات کی اعلیٰ سطح کو یقینی بنایا جائے گا
Posted On:
17 JUN 2022 2:03PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ایندھن خوردہ کاروبار میں پرائیویٹ شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے مقصد سے مورخہ: 8 نومبر 2019 کو قرار داد جاری کرکے ایندھن کی نقل وحمل کی مارکیٹنگ کے لئے اجازت دینے کے معیار میں نرمی کی تھی۔ اسی طرح ان اداروں کے ذریعہ دور دراز علاقوں میں خوردہ آؤٹ لیٹس (آر اوز) کے قیام کو بھی یقینی بنا یا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے عام خدمات کے دائرہ (یو ایس او) کے ذریعہ صارفین تک بلا رکاوٹ ایندھن خدمات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں میں مجاز اداروں کے ذریعہ معیار ی خدمات فراہم کرنے کی کوشش رہی ہے۔
ان یو ایس او میں شامل ایم ایس کی فراہمی اور مخصوص کام کے اوقات کو برقرار رکھنا اور مخصوص معیار اور مقدار کو برقرار رکھنا، مرکزی حکومت کی جانب سے مخصوص طور پر کم از کم سہولیات کی دستیابی کی فراہمی ، وقت بوقت مرکزی حکومت کی جانب سے مخصوص طور پر ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی کم ا ز کم انوینٹری سطحوں کو برقرار رکھنا، معقول وقت کی مدت کے اندر مانگ پر کسی بھی فرد کے لئے خدمات کی فراہمی اور بلا امتیاز مناسب قیمت پر گاہکوں تک ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
حکومت نے اب اپنے دائرے کے تحت دور دراز علاقے آراوز سمیت تمام آر اوز کے ذریعہ یو ایس او کی آفاقی خدمات کے دائروں کو وسعت دی ہے۔ اب مجاز ادارے کو تمام خوردہ آؤٹ لیٹس پر تمام خوردہ صارفین کے لئے یو ایس او میں توسیع کی آزادی دی گئی ہے۔ اسے مارکیٹ میں گاہکوں تک خدمات اعلیٰ سطح کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے اور مارکیٹ کے اصول وضوابط کے حصے کے طور پر یو ایس او کی شکلوں کو عمل میں لانے کے لئے یہ یقینی بنا یا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ع ح - ق ر)
U-6596
(Release ID: 1834773)
Visitor Counter : 173