وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جناب پرشوتم روپالا کل گجرات کے مشہور مقام سومناتھ میں منعقد یوگ اُتسو کے یوگا سیشن میں شرکت کریں گے
اس تقریب میں 1000سے زیادہ کسان حصہ لیں گے
دودھ اور ڈیری مصنوعات کے فروغ کے ذریعے اس عوامی تحریک کا مقصد صحت اور تندرستی پر توجہ دینا ہے
تقریب کا موضوع –بہتر رہن سہن اور تغذیاتی غذا کے ساتھ یوگا ہے
ڈاکٹر سنجیور کمار بالیان اور ایل موروگن رشی کیش اور کنیا کماری منعقد ہونے والی اسی نوعیت کی تقریبات میں شرکت کریں گے
عالمی یوگا دن کی اُلٹی گنتی شروع
Posted On:
16 JUN 2022 5:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16جون؍2022
آزادی کا امرت مہوتسو اور یوگا کا عالمی دن 2022ء کی اُلٹی گنتی کے حصے کی شکل میں ماہی پروری ،مویشی اور ڈیری کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی موجودی کے ساتھ گجرات کے سومناتھ میں ہونے والے یوگااُتسو میں حصہ لیں گے۔مرکزی وزیر بحر عرب میں غروب ہوتے سورج کے پس منظر میں سومناتھ مندر کمپلیکس میں جونا گڑھ، امریلی اور راجکوٹ کے 1000سے زیادہ ڈیری کسانوں کے ساتھ یوگا سیشن میں حصہ لیں گے۔
حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے اور آیوش وزارت نے یوگا کا عالمی دن(آئی ڈی وائی)کی اُلٹی گنتی کی شکل میں پروگرام منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت حکومت کے مویشی پروری اور ڈیری محکمے ، قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ (این ڈی ڈی بی)اور گجرات کوآپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف)کے تعاون سے 17 جون2020ء کو مشہور و معروف مقام سومناتھ گجرات میں یوگ اُتسومنارہا ہے۔ یوگ اُتسو کا اہم موضوع بہتر زندگی اور تغذیہ سے بھرپور غذا کے ساتھ یوگا ہے۔
یوگا کا دلکش منظر اُن کی زندگی اور نظریے میں یوگا کے جذبے کو مشتہر کرنے اور فروغ دینے کے لئے اثر اور عہد پیدا کرے گا۔
مویشی پروری اور گائے کی پیدائش حکومت گجرات کے وزیر مملکت جناب دیوا بھائی مالم ، جناب راجیش چداسما عزت مآب ممبر پارلیمنٹ (جونا گڑھ-گِر، سومناتھ)اور مویشی پروری و ڈیری محکمے کے سیکریٹری جناب اتُل چترویدی ودیگر اہم شخصیات اپنی موجودگی کے ساتھ اس پروگرام میں شامل ہورہی ہیں۔
پروگرام کی شروعات جناب کیرتی دھن گڈھوی کی لوک نمائش ’ڈائرو‘سے ہوگی۔ پروگرام کے حصے کی شکل میں این ڈی ڈی بی کے ذریعے تیار شدہ گوبر گیس گھول پر مبنی نامیاتی کھاد اور شیشو سنجیونی کا جناب پرشوتم روپالا کے ذریعے افتتاح کیا جائے گا۔
محکمے کا ہدف اہم ضروری تغذیاتی عناصر اور تقریباً مکمل غذا کے اچھے ذرائع کی شکل میں دودھ اور ڈیری مصنوعات کو بڑھاوا دے کر صحت اور فلاح کے لئے عوامی تحریک کی شکل میں یوگا کا عالمی دن 2022کی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنا ہے۔گجرات حکومت اس انعقاد کو وسیع طورپر کامیاب بنانے کے لئے پُرجوش طریقے سے تمام انتظامی اور مالی مدد فراہم کررہی ہے۔
گنگا گھاٹ رشی کیش ، اترا کھنڈ اور وویکا نند راک میموریل کنیاکماری ، تمل ناڈو میں مویشی پروری اور ڈیری محکمے کے ذریعے اسی طرز پر اُلٹی گنتی کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن یوگا اُتسو میں حصہ لیں گے اور بالترتیب کنیاکماری اور رشی کیش میں ڈیری کسانوں کےساتھ یوگا سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔
*************
ش ح- ج ق–ن ع
U. No.6566
(Release ID: 1834606)
Visitor Counter : 146