امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے دو ریاستوں کو1,043.23کروڑ روپے کی اضافی مدد کی منظوری دی


راجستھان اور ناگالینڈ کو 22-2021ء میں آئی قحط سالی کے لئے یہ فنڈ ملے گا

Posted On: 16 JUN 2022 2:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16جون؍2022

وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی)نے 22-2021ء کے دوران قحط سالی سے متاثرہ دو ریاستوں کو قومی قدرتی آفات بندوبست فنڈز(این ڈی آر ایف)کے تحت اضافی مرکزی مدد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایچ ایل سی نے این ڈی آر ایف سے دوریاستوں کو 1,043.23کروڑ روپے کی اضافی مرکزی مدد کی منظوری دی ہے:

راجستھان کو 1,003.95کروڑ روپے؛ناگالینڈ کو 39.28کروڑ روپے۔

یہ اضافی مرکزی مدد ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ریاستی قدرتی آفات بندوبست فنڈز (ایس ڈی آر ایف)میں جاری کی گئی، جو پہلے سے ہی ریاستوں کے پاس دستیاب ہے۔مالی سال 22-2021ء کے دوران مرکزی حکومت نے 28ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف میں 17,747.20 کروڑ روپے  اور این  ڈی آر ایف سے 11ریاستوں کو 7,342.30کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

 

*************

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6569



(Release ID: 1834594) Visitor Counter : 127