سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے حیاتیاتی ماحول، ماحولیات اور ترقی کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر زور دیا

Posted On: 16 JUN 2022 12:41PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے حیاتیاتی ماحول، ماحولیات اور ترقی کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ ‘‘انڈسٹریل ڈی کاربو نائزیشن سمٹ 2022 (آئی ڈی ایس – 2022) – 2070 تک کاربن کے اخراج کو  ختم کرنے کے لئے نقشہ راہ’’ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بجلی کی کمی  پر قابو پانے کے لئے متبادل ایندھن تیار کرنا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان معاملات میں  یکطرفہ  غیر معمولی طریقہ  کار  ملک کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔

جناب گڈکری نے  کہا کہ آنے والے دنوں میں ہمیں اپنی معیشت  کو مستحکم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ہی ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری ترجیح  گرین ہائڈروجن ہے ، بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ہم بائیو ماسک کی پیدا وار میں اضافہ کرسکتے ہیں اور  بائیو ما سک کا استعمال کر کے  ہم  بائیو – ایتھنول، بائیو  - ایل این جی  اور  بائیو  سی این جی  بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میتھنول اور ایتھنول کے استعمال سے  آلودگی میں کمی آئے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ایک مخصوص نقشہ راہ تیار کیا جانا چاہئے اور مناسب تحقیق کی جانی چاہئے تاکہ  ہم اپنی درآمدات کو کم کر سکیں اور برآمدات میں اضافہ کر سکیں۔

مندرجہ ذیل لنک کو کلک کرکے مکمل تفصیلات دیکھیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-و ا- ق ر)

U-6556


(Release ID: 1834485) Visitor Counter : 146