پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار مانگ میں کسی بھی اضافے کا خیال رکھنے کے لئے کافی سے زیادہ ہے


اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی خاطر خواہ فراہمی عمل مین لائی جا رہی ہے

Posted On: 15 JUN 2022 5:31PM by PIB Delhi

پچھلے کچھ دنوں میں بعض علاقوں میں سرکای زمرے کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر رش کے واقعات میں مبینہ بڑے اضافے کی وجہ سے صارفین کو دستیابی میں تاخیر اور زیادہ انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ نتیجے میں پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی میں خلل کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ کچھ ریاستوں میں مخصوص مقامات پر، پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ آضافہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں جون 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران 50 فی صد تک ہوا ہے۔ یہ آضافہ خاص طور پر راجستھان، مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں دیکھا گیا ہے۔ یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں ایندھن کی بڑی مقدار میں سپلائی پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے کی جا رہی تھی اور ان ریاستوں میں سپلائی کے مقامات یعنی ٹرمینلز اور ڈپو کے مابین فاصلے زیادہ ہیں۔

عام طور پر مانگ میں اضافہ زرعی سرگرمیوں کی وجہ سے مانگ میں موسمی اضافے، خریداروں  کی بڑی تعداد کی طرف سے اپنی خریداریوں کی ریٹیل آؤٹ لیٹس کی جانب  منتقلی اور پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں خاطر خواہ کمی  کی وجہ سے ہوا ہے جن کے کافی والیوم (حجم) سرکاری زمرے کے ریٹیل آؤٹ لیٹس میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی یہ حکومت کی جانب سے بائیو ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی نتیجہ ہے۔ یہ والیوم بھی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ڈیزل سیل میں شامل کئے گئے ہیں۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار مانگ میں کسی بھی اضافے کا خیال رکھنے کے لئے کافی سے زیادہ ہے۔ اس بے مثال فروغ نے مقامی سطح پر لاجسٹک کے کچھ وقتی مسائل پیدا کر دئیے ہیں لیکن آئل کمپنیوں نے بھی ڈپو اور ٹرمینلز پر اسٹاک بڑھا کر ان مسائل سے نمٹنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ ان میں ریٹیل آؤٹ لیٹس کی خدمت کے لئے ٹینک والے ٹرکوں اور لاریوں کی اضافی نقل و حرکت؛ اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ڈپو اور ٹرمینلز میں  بشمول رات کام کے اوقات میں توسیع، اور متاثرہ ریاستوں میں سپلائی کی خاطر اضافی مقدار میں ایندھن کی فراہمی شامل ہیں۔

کمپنیاں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ اس اضافی طلب کو پورا کرنے کے لئے خاطر خواہ پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہیں اور وہ قوم کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔

*****

 

U.No:6529

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1834375) Visitor Counter : 147