نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ایک مہذب معاشرے میں دہشت گردی، تفرقہ  بازی اور نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے:نائب صدر جمہوریہ


ہندوستانی تمام مذاہب اور ثقافتوں کا احترام کرتے ہیں:نائب صدر جمہوریہ

کسی بھی مذہب یا مذہبی علامت کو بدنام کرنا ہندوستانی تہذیب کے خلاف ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ پارٹیوں کو قانون سازیہ میں رکاوٹوں کے لئے اپنا خود احتسابی کرنی چاہئے

’’ڈسپلن میں رہے اور عوام کے کاز کے لئے وقف رہیں‘‘:پرزوش لیڈروں کو نائب صدر جمہوریہ کی صلاح

نائب صدر جمہوریہ نے انڈیان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریٹک لیڈرشپ کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 15 JUN 2022 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15جون؍2022

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج انسانیت کی بہبود کے لئے عالمی اَمن کی اہمیت پر زور دیا  اور  کہا کہ ’’ایک مہذب معاشرے میں دہشت گردی ، تفرقہ بازی اور نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

اُپ-راشٹرپتی نِواس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریٹک لیڈر شپ کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے دوہرایا کہ ہندوستانیوں کو نہ صرف اپنی تہذیب پر فخر ہے، بلکہ وہ تمام تہذیبوں اور مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم وسو دھیو کُٹمبکم (پوری دنیا ایک خاندان ہے)میں یقین رکھتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا سیکولر ملک ہے اور کوئی بھی فرد خواہ اُس کا مذہب کچھ بھی ہو، اعلیٰ ترین آئینی عہدے کو حاصل  کرسکتا ہے۔تکسیریت میں وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراکت داری اور دیکھ بھال ہندوستانی تہذیب کی بنیادی اقدار ہیں۔

جناب نائیڈو نے کسی بھی مذہب یا مذہبی علامت کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی تہذہب کے خلاف ہے، جو تکسیریت اور شمولیت میں یقین رکھتی ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’کسی کو بھی کسی بھی مذہب کے خلاف نازیبا زبان یا توہین آمیز تبصرہ نہیں کرنا چاہئے، یہ قابل  قبول نہیں ہے۔‘‘

طلباء کے ڈھیروں سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ مخالفت ایک جمہوری حق ہے، لیکن پرتشدد ذرائع کا سہارا لینا قوم مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔

قانون سازیہ میں خلل اندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے کا راستہ ’’بات چیت، بحث اور فیصلہ‘‘ہونا چاہئے اور اس میں رکاوٹ نہیں پیدا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کو خود احتسابی کرنی چاہئے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کررہی ہے یا اُسے کمزور کررہی ہے(خلل اندازی کرکے)۔ انہوں نے میڈیا سے قانون سازیہ میں غیر ذمہ دارانہ رویے کو اُجاگر کرنے سے پرہیز کرنے اور مثبت بحث کو اولیت دینے پر اصرار کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے سیاست سمیت تمام شعبوں میں خواتین کو مناسب نمائندگی دینے کی وکالت کی۔

قیادت میں ضروری صفت پر طلباء کو مخاطت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں فرد کو ڈسپلن میں اور لوگوں کے کاز کے لئے وقف رہنا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ’’نظریات سے کہیں زیادہ مثالی رویہ اہم ہے۔‘‘انہوں نے ایک اچھاقائد بننے کے لئے ٹیم ورک ، بہترین رابطہ کاری کی صلاحیت اور لوگوں کے ساتھ مسلسل  بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6527

 



(Release ID: 1834325) Visitor Counter : 135