سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جھارکھنڈ میں گنگا پل سمیت نئےلنک قومی شاہراہ - 133 بی کی تعمیر کا پروجیکٹ،منی ہاری بائی پاس کی تعمیر اور بہار میں قومی شاہراہ 131 اے کو چوڑا کرنے کا کام اکتوبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے
Posted On:
13 JUN 2022 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13جون ،2022
جھارکھنڈ میں گنگا کے پل سمیت 0.200کلومیٹر سے 15.885 کلومیٹر تک کے نئے لنک قومی شاہراہ 133 بی کی تعمیر کا پروجیکٹ ،0.000کلومیٹر سے 5.500کلومیٹر تک منی ہاری بائی پاس کی تعمیر کا کام اوربہار میں قومی شاہراہ 131 اے کو 5.500 کلومیٹر سے 6.000 کلومیٹر تک چار لین کے معیارات پر چوڑا کرنے کام زور شور سے جاری ہے۔یہ معلومات آج سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سلسلے وار ٹویٹ کے ذریعہ دی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ قومی شاہراہ 133 بی پروجیکٹ کا نیا لنک 21.68 کلومیٹر پر محیط ہے، یہ اپنی نوعیت کا ایک پروجیکٹ ہے جس میں 6 کلومیٹر طویل گنگا پل (دنیا کا تیسرا سب سے طویل اضافی پل)، منی ہاری بائی پاس اور قومی شاہراہ131اے کو چوڑا کرنا شامل ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ایک بار بننے کے بعد شاہراہ صاحب گنج (جھارکھنڈ) کو منی ہاری (بہار) سے جوڑے گی اور اس کا مقصد سفری فاصلے کو 10/1 تک کم کرنا ہے۔ یہ شمال مشرق سے بھی ایک اسٹریٹجک کنیکٹنگ پوائنٹ کے طور پر کام کرے گی۔ فی الحال زیر تعمیر، 1900 کروڑ روپے کی لاگت کے اس پروجیکٹ کی فراہمی کے لیے 2750 تعمیراتی کارکن مصروف عمل ہیں۔
وزیر نے کہا کہ اس سے بھاگلپور کے وکرم شیلا سیتو پل پر ٹریفک کی بھیڑ میں مزید کمی آئے گی اور مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو اکتوبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر جگہ ناقابل یقین بنیادی ڈھانچے کے وژن کے ساتھ نیا ہندوستان بنایا جا رہا ہے۔
*****
ش ح ۔ا م۔
U:6438
(Release ID: 1833614)
Visitor Counter : 154