وزارات ثقافت
این ایم اے کی ایک ٹیم 14جون سے اروناچل پردیش کا دورہ کرے گی، تاکہ ریاست میں مرکز کے زیر تحفظ یادگاروں کی فہرست میں نئے مقامات کو شامل کئے جانے کے لئے ان کی شناخت کی جاسکے
یہ ٹیم مقامی قبائلی لیڈروں سے بھی ملاقات کرے گی ، تاکہ سودیشی اعتقاد کے مقامات کو تلاش کیا جاسکے، جو اروناچل پردیش کو قصے کہانیوں اور زبانی تاریخ کے توسط سے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتے ہیں
Posted On:
12 JUN 2022 4:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 جون؍2022
قومی یادگاروں سے متعلق اتھارٹی (این ایم اے)کی مکمل ٹیم 14سے 18جون 2022ء کے درمیان قدیم یادگاروں ، خاص طور سے اروناچل پردیش کے تب –چین علاقے کی سرحد سے متصل یادگاروں کا دورہ کرے گی۔ٹیم مقامی قبائلی لیڈروں سے بھی ملاقات کرے گی، تاکہ وہ سودیشی اعتقاد کے مقامات کا پتہ لگا سکے، جو اروناچل پردیش کو قصے کہانیوں اور زبانی تاریخ کے توسط سے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتے ہیں۔ این ایم اے کی اس مکمل ٹیم میں صدر جناب ترون وجے کے علاوہ دو ممبر جناب ہیم راج کادارند اور پروفیسر کیلاش راؤ شامل ہوں گے۔
جناب ترون وجے نے کہا کہ اس کا کریڈٹ پردھان منتری جناب نریندر مودی کو جاتا ہے، جنہوں نے اروناچل سے پوربندرارین گجرات کی سالانہ یاترا کی شروعات کی، جس میں رُکمنی کی وراثت کے چاروں طرف بُنے ہوئے ثقافتی دھاگوں کو سب سے دلچسپ اور معلوماتی طریقے سے مضبوط کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش ورثے کے تحفظ کے شعبے میں اور قومی تاریخی مقامات کی مرکزی سطح پر محفوظ فہرست میں نئی یادگاروں کو فہرست بند کرنے میں پیچھے رہ گیا ہے۔مقامی سودیشی مذاہب اور اُن کی یادگاروں، ٹھوس اور حقیقی وراثت کی دھارا انہیں مغربی ساحل سے جوڑتی ہے۔یہ مقامات گجرات اور ہندوستان کے دیگر حصوں کے لئے عام طور سے انجان اور اجنبی بنے رہے ہیں۔
این ایم اے کی ٹیم گاؤں کے بزرگوں اور مختلف قبائل کے لیڈروں سے ملاقات کرے گی، ان میں سے ہر ایک کے پاس بنیادی سرزمین ہندوستان کے ساتھ قدیم یادگاروں کے توسط سے مذہبی اور ثقافتی روابط کے بارے میں دلچسپ کہانیاں ہیں۔جناب ترون وجے نے خلاصہ کیا کہ وزیر ثقافت اور وزیر اعظم کو ایک رپورٹ سونپی جائے گی، جس میں مرکز کے ذریعے محفوظ یادگاروں کی فہرست میں نئے مقامات کو جوڑے جانے کا مشورہ دیا جائے گا اور ثقافتی سیاحتی مقامات کی شناخت کی جائے گی، جو آزادی کا امرت مہوتسو کے پس منظر میں قومی اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھشمک نگر، بھالک پونگ ، پرشورام کنڈ اور توانگ آثار قدیمہ کی اہمیت کے حامل ایسے چند مقامات ہیں، جو اروناچل پردیش کو گجرات ، گوا، کیرالہ اور یادو برادری سے جوڑتے ہیں۔
*************
ش ح- ج ق–ن ع
U. No.6399
(Release ID: 1833360)
Visitor Counter : 128