عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ پیر کو ای – گورننس خدمات کی فراہمی کے جائزے 2021 کی قومی رپورٹ جاری کریں گے


این ای ایس ڈی اے 2021 کی رپورٹ میں ای  - گورننس خدمات  کی فراہمی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے سرکاروں کو مشورے بھی دیئے گئے ہیں

Posted On: 12 JUN 2022 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 جون، 2022/سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ13 جون 2022 کو ای –حکمرانی کی خدمات کی فراہمی کے جائزے 2021 کی قومی رپورٹ کا دوسرا ایڈیشن جاری کریں گے۔ این ای ایس ڈی اے 2021 کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے اور شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی میں مرکزی وزارتوں کے موثر ہونے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ میں سرکاروں کو مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ ای – حکمرانی کی اپنی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید فروغ دیں۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ڈی اے آر پی جی نے 2019 میں ای – حکمرانی کی کوششوں میں اضافے کے حصے کے طور پر ای – حکمرانی کی خدمات کی فراہمی کا قومی جائزہ شروع کیا تھا۔ دو سال میں ایک بار کیے جانے والے اس مطالعے میں ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز ای – حکمرانی کی خدمات کی فراہمی میں مرکزی وزارتوں کے موثر ہونے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔  این ای ایس ڈی اے سے متعلقہ ریاستوں کو شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور سبھی ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں و مرکزی وزارتوں کو ملک بھر میں اپنے بہترین طور طریقے ایک دوسرے کو بتانے میں مدد ملتی ہے۔

ڈی اے آر پی جی نے این ای ایس ڈی اے کے مطالعے کا دوسرے ایڈیشن کا کام جنوری 2021 میں جاری کیا تھا۔این ای ایس ڈی اے 2021 کالائحہ عمل کو ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ مارچ 2021 سے مئی 2021 تک کئی بار مشاورتی ورکشاپس منعقد کرنے کے بعد  قطعی شکل دی گئی تھی۔ این ای ایس ڈی اے 2021 پورٹل جون 2021 میں باقاعدہ شروع کر دیا گیا تھا تاکہ جائزے کا پورا عمل آن لائن پورا کیا جاسکے۔

این ای ایس ڈی اے 2021 میں سات شعبوں کی خدمات کو شامل کیا گیا ہے جو اس طرح ہیں – خزانہ ، محنت و روزگار ، تعلیم ، مقامی حکمرانی  اور یوٹیلیٹی خدمات، سماجی بہبود ، ماحولیات اور سیاحت ۔

ملک کی ای – حکرانی کے منظر نامے میں بہتری کو مندرجہ ذیل لائحہ عمل میں بہتری کےساتھ مختصر شکل دی جاسکتی ہے۔

  • ای – خدمات کی فراہمی میں اضافہ
  • ای – خدمات کی فراہمی کے لیے  مربوط اور مرکزیت والے پورٹلس کے استعمال میں اضافہ
  • جائزے کے معیارات کے اسکورز میں اضافہ

این ای ایس ڈی اے 2020 میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1400 خدمات کا جائزہ لیا گیا۔  این ای ایس ڈی اے 2021 کی درجہ بندی مندرجہ ذیل طریقے سے فراہم کی گئی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پورٹلس کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

 

رینک

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستیں

باقی ریاستیں – گروپ اے

باقی ریاستیں – گروپ بی

مرکز کے زیر انتظام علاقے

1

ناگالینڈ

کیرالہ

اڈیشہ

جموں و کشمیر

2

میگھالیہ

تمل ناڈو

اتر پردیش

انڈمان و نکوبار جزائر

3

آسام

پنجاب

بہار

پڈوچیری

4

سکم

کرناٹک

جھارکھنڈ

دہلی

5

تریپورہ

تلنگانہ

مغربی بنگال

چنڈی گڑھ

6

ہماچل پردیش

گوا

مدھیہ پردیش

لداخ

7

اتراکھنڈ

ہریانہ

چھتیس گڑھ

 

8

میزورم

آندھر پردیش

راجستھان

 

9

اروناچل پردیش

مہاراشٹر

 

 

10

منی پور

گجرات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ : 2021 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدویپ اور دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کی طرف سےان کے پورٹلس کے جائزے کے لیے وافر اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے۔ لہذا تزیے  میں  ان پر غور و خوض نہیں کیا گیا ہے۔

شمال مشرق  ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں میں میگھالیہ اور ناگالینڈ سرکردہ ریاستی پورٹلز ہیں ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں و کشمیر کو اعلیٰ ترین درجہ دیا گیا ہے۔

ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پورٹلز کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

 

رینک

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستیں

باقی ریاستیں – گروپ اے

باقی ریاستیں – گروپ بی

مرکز کے زیر انتظام علاقے

1

میگھالیہ

پنجاب

راجستھان

جموں و کشمیر

2

تریپورہ

تمل ناڈو

اتر پردیش

انڈمان و نکوبار جزائر

3

آسام

ہریانہ

مدھیہ پردیش

دہلی

4

اتراکھنڈ

تلنگانہ

اڈیشہ

چنڈی گڑھ

5

ہماچل پردیش

گجرات

مغربی بنگال

پڈوچیری

6

ناگالینڈ

کیرالہ

جھارکھنڈ

لداخ

7

اروناچل پردیش

کرناٹک

بہار

دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو

8

میزورم

گوا

چھتیس گڑھ

 

9

منی پور

آندھر پردیش

 

 

10

سکم

مہاراشٹر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹ : 2021 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدویپ کی طرف سے ان کے پورٹلس کے جائزے کے لیے وافر اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے۔ لہذا تزیے  میں  ان پر غور و خوض نہیں کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے خدمات کے پورٹلز میں میگھالیہ اور تریپورہ کی ریاستیں سر فہرست ہیں۔  جن میں این ای ایس ڈی اے 2019 کے مقابلے سبھی چھ شعبوں میں بہتری دکھائی گئی ہے۔

مرکزی وزاتوں کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

 

رینک

وزارت پورٹل

خدمات کی وزارت کا پورٹل

1

داخلی امور

فنانس – سنٹرلپبلکپروکیورمنٹپورٹل (سی پی پی پی)

2

دیہی ترقیات

داخلی امور – ڈیجیٹل پولیس

3

تعلیم

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن – بھوشیہ پورٹل

4

ماحولیات،جنگلاتاورموسمیاتیتبدیلی

فنانس – سینٹرلبورڈآفڈائریکٹٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)

5

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن

ماحولیات،جنگلاتاورموسمیاتیتبدیلی

6

کامرس و صنعت

فنانس - بالواسطہٹیکساورکسٹمزکامرکزیبورڈ(سی بی آئی سی)

7

محنت اور روزگار

کامرس و صنعت -- گورنمنٹای-مارکیٹپلیس(جی ای ایم)

8

سماجی انصاف اور بااختیار

محنت اور روزگار

9

صحت اور خاندانی بہبود

تعلیم

10

مالیات

صحت اور خاندانی بہبود

11

زراعت

دیہی ترقیات

12

 

زراعت

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 2021 میں اپنے خدمات کے پورٹل کے جائزے کے لیے وافر اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔

۔۔۔
 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                           

U –6390


(Release ID: 1833302) Visitor Counter : 216