وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمہ بچوں میں کھیلوں ، معموں اور کامکس کے ذریعہ ٹیکس کے بارے میںبیداری  پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

Posted On: 12 JUN 2022 12:12PM by PIB Delhi

نصاب پر مبنی لٹریچر، بیداری سیمنار اور ورکشاپ سے آگے بڑھتے ہوئے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے کھیلوں کے ذریعہ سیکھنے کا طریقہ اختیار کرکے ٹیکس کے بارے میں بیداری پھیلانے کا ایک انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی ڈی ٹی  نے ٹیکس سے متعلق تصور کو بچوں تک پہنچانے کے لئے اشیاء تیار کی ہیں۔ ٹیکس معلومات کو عموما پیچیدہ اور مشکل سمجھا جاتا ہے۔ ہائی اسکول کے طلبا کو بورڈ گیمس، معموں اور کامکس کے ذریعہ ٹیکس طور طریقوں سے واقف کرایا جائے گا۔

اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے سنیچر کی شام پناجی، گوا میں آزادی کا امرت مہوتسو آئکونک ویک کی اختتامی تقریب میں کمیونکیشن اور آؤٹ ریچ سازوسامان کی شروعات کی جس کا مقصد مالی اور ٹیکس سے متعلق بیداری پھیلانا ہے۔ انھوں نے اگلے 25 برسوں کو امرت کال قرار دیا اور کہا کہ نئے ہندوستان کی تشکیل میں نوجوان اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ محترمہ سیتارمن نے اس پروگرام میں موجود منتخبہ اسکولی بچوں کو ان کھیلوں کے پہلے سیٹ بھی دیئے۔

سی بی ڈی ٹی کے تیار کردہ نئے سازوسامان یہ ہیں:

سانپ سیڑھی اور ٹیکس: یہ بورڈ گیم ٹیکس پروگراموں اور مالی لین دین اچھی اور بری عادتیں دکھاتا ہے۔ یہ گیم آسان ہے۔ دلچسپ ہے اور تعلیمی نوعیت کا ہے اور اس میں اچھی عادتوں کا سیڑھی کے ذریعہ انعام دیا جاتا ہے اور بری عادتوں کو سانپ سزا دیتے ہیں۔

بلڈنگ انڈیا: یہ اجتماعی گیم پچاس میموری کارڈز کے ذریعہ ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گیم کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ٹیکس ایک اجتماعی عمل ہے اور یہ مقابلہ جاتی نہیں ہے۔

ڈیجیٹل کامک بکس: انکم ٹیکس محکمے نے لوٹ پوٹ کامکس کے اشتراک سے بچوں اور نوجوانوں میں آمدنی اور ٹیکس کا تصور عام کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ انتہائی مقبول کامک کیرکٹر موٹو پتلو مزاحیہ مکالموں کے ذریعہ یہ پیغام دیتے ہیں۔

یہ اشیاء ابتدائی مرحلے میں انکم ٹیکس آفس کے نیٹ ورک سے اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ کتابوں کی دوکانوں سے ان گیمز کی ترسیل کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

****

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

 

 

U.No:6389

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1833297) Visitor Counter : 256