خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
این سی پی سی آر 12 سے 20 جون کے دوران بچہ مزدوری کے خاتمہ کا ہفتہ منائے گا
ملک بھر کے 75 مقامات پر بچاؤ آپریشن انجام دیے جائیں گے جہاں بچے مزدوری کے کام سے جڑے ہیں
Posted On:
12 JUN 2022 11:02AM by PIB Delhi
حقوق اطفال کے تحفظ کا قومی کمیشن (این سی پی سی آر) بچہ مزدوری کی جانب توجہ مرکوز کرانے اور اس کے خاتمہ کے لیے طریقہ کار تلاشنے کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے مقصد سے 12 جون سے 20 جون 2022 کے دوران، بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے جشن – ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘– کے جزو کے طور پر، اور بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر، مختلف اضلاع میں بچہ مزدوری کے خاتمہ کا ہفتہ منا رہا ہے۔
اس سلسلے میں، ملک بھر کے ایسے 75 مقامات ، جہاں بچوں سے کباڑ اور موٹرگاڑیوں کے بازار میں مزدوری کرائی جا رہی ہے، وہاں 12 سے 20 جون 2022 کے دوران بچاؤ آپریشن انجام دیے جائیں گے ۔ اِن آپریشنوں میں ریاستی کمیشن (ایس سی پی سی آر)، ضلعی انتظامیہ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، ڈی ایل ایس اے، چائلڈ لائن، پولیس/ایس جے پی یو، لیبر ڈپارٹمنٹ اور دیگر وابستہ اداروں کا تعان بھی شامل رہے گا۔
ان بچاؤ آپریشنوں کے لیے، ڈی ایم ، ایس سی پی سی آر ، ڈی ایل ایس اے، ایس جے پی یو، لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران، چائلڈ لائن اور دیگر حصہ داروں کے ساتھ، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ورچووَل میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا اور بچہ مزدوری کے خاتمہ کے ہفتہ کے دوران، ان کے ذریعہ انجام دیے جانے والے بچاؤ آپریشنوں کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ ان میٹنگوں میں 18 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 800 سے زائد افسران نے شرکت کی۔
این سی پی سی آر نے بچوں سے متعلق مختلف قواعد جو ان معاملات میں نافذ ہوتے ہیں، کی تمام تجاویز کو شامل کرتے ہوئے مزدوری کرنے والے بچے کے بچاؤ اور اس کے بعد کی کاروائی پر ایس او پی کا ایک مسودہ تیار کیا ہے۔ بچہ مزدوری کے شکار بچوں کی جانچ اور بازآبادکاری کے لیے طے کیے گئے ضابطہ کو سمجھنے میں آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، کمیشن این سی پی سی آر کے بال سواراج پورٹل میں مزدوری کرنے والے بچوں کے بچاؤ اور ان کی بازآبادکاری کے ضابطہ کے لیے ایک علیحدہ لنک بنانے میں مصروف ہے۔
حقوقِ اطفال کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) کا قیام حکومت ہند کے ذریعہ حقوقِ اطفال کے تحفظ کے کمیشن (سی پی سی آر) ایکٹ، 2005 کی دفعہ 3 کے تحت ایک قانونی ادارے کے طور پر عمل میں آیا ہے،جس کا تعلق حقوقِ اطفال کے تحفظ سے متعلق معاملات سے ہے۔ حقوقِ اطفال کے تحفظ کے کمیشن (سی پی سی آر) ایکٹ، 2005 کی دفعہ (1)13 کے تحت، بچوں، خصوصاً وہ جو ازحد بدحال اور حاشیے پر موجود طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کاموں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، کمیشن کو عدالت اطفال (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ، 2015، بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق (آر ٹی ای) ایکٹ، 2009 اور جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ، ایکٹ 2012 کے نفاذ کی نگرانی کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6388
(Release ID: 1833284)
Visitor Counter : 383