وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے دورے کے آخری دن ویتنام کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا


انہوں نے نہاترنگ میں زبان اور آئی ٹی لیباریٹری قائم کرنے کیلئے ایئرفورس آفیسرس ٹریننگ اسکول کو ایک ملین ڈالر عطیہ کیا

Posted On: 10 JUN 2022 11:24AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے جنوب ایشیائی ملک کے اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے آخری دن 10 جون 2022 کو ویتنام کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ جناب راجناتھ سنگھ ، جو دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ویتنام میں ہیں، نے اپنے دن کا آغاز نہاترنگ میں ایئرفورس آفیسرس اسکول کا دورہ کرکے کیا۔ انہوں نے اسکول میں ایک زبان اور آئی ٹی لیباریٹری قائم کرنے کیلئے حکومت ہند کی جانب سے ایک ملین ڈالر بطور تحفہ پیش کیے۔ اسکول میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لیباریٹری ویتنام کے فضائیہ کے عملے  اور ایئرڈیفنس کی زبان اور آئی ٹی ہنرمندی کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ تعاون دیگی۔

ے نہاترنگ میں ٹیلی کمیونیکیشن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں پر حکومت ہند کی جانب سے پانچ ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ سے ایک آرمی سافٹ ویئر پارک قائم کیا گیا ہے۔ اس گرانٹ کا اعلان 2016 ستمبر میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویتنام دورے کے دوران کیا گیاتھا۔

ان کے ویتنام کےاس دورے کے دوران وزیر دفاع نے قومی دفاع کے وزیر جنرل فان وین گیانگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور ویتنام کے صدر جناب نویین ژوان پھوس اور وزیر اعظم جناب فام من چین سے بھی ملاقات کی۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1831981

9 جون 2022 کو جناب راجناتھ سنگھ نے ہائی فانگ میں ہانگ ہا شپ یارڈ کے اپنے دورے کے دوران ویتنام کو تقریباً 12 ہائی اسپیڈ گارڈ بوٹس سونپیں۔ ان کشتیوں کو حکومت ہند کی جانب سے 100 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا ہے جس کا سہرا ویتنام کی ڈیفنس لائن کو جاتا ہے۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1832495

 

**********

 

)ش ح ۔ا م ۔ ع ن)

U-6339


(Release ID: 1832807) Visitor Counter : 152