وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دیپم کل وزارت خزانہ کی آزادی کا امرت مہوتسو تقریب کے تحت ’’بازار کے ذریعے دولت پیدا کرنا‘‘ موضوع پر کانفرنس منعقد کرے گا


وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن بنگلورو سے اس کانفرنس میں شامل ہوں گی

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس میں شامل کرتے ہوئے 75 شہروں میں بڑے پیمانے پر کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

Posted On: 09 JUN 2022 6:16PM by PIB Delhi

’’آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)‘‘ کے تحت سرمایہ کاری اور  عوامی اثاثہ کے انتظام کا محکمہ (دیپم) کل دوپہر بعد 4:00 بجے سے پورے ملک کے 75 شہروں میں ایک مشہور پروگرام کے طور پر ’’بازار (مارکیٹ) کے ذریعے دولت پیدا کرنا‘‘ موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس پہل کا مقصد بھارت کے 75 شہروں میں سرمایہ کاری اور دولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں  کی مالی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں کے بارے میں لوگوں کو بتانا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں با اختیار بنانا ہے۔

اس کانفرنس میں مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن بنگلور واقع  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) سے شامل ہوں گی۔

وہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نئی دہلی واقع وگیان بھون سے اس میں حصہ لیں گے۔

اس پروگرام میں افتتاحی تقریر کے بعد 75 شہروں کے مقامی پروگرام کی جگہوں پر ایک اجلاس ہوگا، جس میں مالیات کے ماہرین/پیشہ ور/بینکر/مؤثر شخصیات وغیرہ شامل ہوں گی۔ اس میں درج ذیل وسیع موضوعات پر مذاکرہ ہوگا:

  1. گزشتہ 75 برسوں میں ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی
  2. آزاد سرمایہ کار کے طور پر ابھرتی ہوئی خواتین
  3. مارکیٹ کے اعتماد کو بہتر بنانے میں حکومت اور بازار کے دیگر اہم افراد کا رول
  4. مالیاتی خواندگی- مالی بہبود کا راستہ
  5. ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ کا مستقبل یعنی امرت کال

ملک میں ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ اور اس کے لوگوں  کی عظیم تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کے پس منظر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ 5000 سے زیادہ برسوں کی قدیم تاریخ کی وراثت کے ساتھ 75 سال پرانے آزاد ملک کے طور پر ہماری اجتماعی حصولیابیوں کا جشن ہے۔

یہ جشن وزیر اعظم کے بتائے گئے پانچ ستون- جدوجہد آزادی، 75 پر غور، 75 پر حصولیابیاں، 75 پر کارروائی اور خوابوں اور ذمہ داریوں کو حوصلے کے طور پر اپناتے ہوئے آگے بڑھنے کے لیے رہنما طاقت کے طور پر 75 پر عہد و پیمان پر مبنی ہے۔

اس مہوتسو کو عوامی حصہ داری کے جذبے سے عوامی جشن کے طور پر منایا جائے گا۔ دیپم، آزادی کا امرت مہوتسو کی کل ہند روح کے موافق لوگوں کے درمیان بہتر اور آسان قبولیت کے لیے 75 شہروں میں تمام اہم ہندوستانی زبانوں میں اس پروگرام کو منعقد کرے گا۔

اس پروگرام کی وسیع رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اس میں لداخ سے لے کر لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر سمیت ملک کے سبھی جغرافیائی علاقوں کو شامل کیا گیا ہے اور ملک کا کوئی بھی علاقہ اس کے دائرے سے باہر نہیں ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6320

 


(Release ID: 1832762) Visitor Counter : 209