کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے 22-2021کے لئے طے شدہ کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی کیفیت سے متعلق ایجنڈا جاری کیا

Posted On: 08 JUN 2022 11:58AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے سال 22-2021کے لئے طے شدہ کام کو پایہ ٔ تکمیل تک پہنچانے کی کیفیت سے متعلق ایجنڈہ جاری کیاہے ۔ جن میں درج ذیل امورپرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

  1.  کوئلہ کے شعبے کی اصلاحات
  2. کوئلہ تغیراورہمہ گیری
  3. ادارہ سازی
  4. مستقل کا ایجنڈا

یہ سال 22-2021کے لئے وزارت کا پہلاایجنڈا دستاویز تھا ، جسے تالیف کردہ دستاویز کے طورپر تیارکیاگیاہے اوراسے ان سبھی سینئرعہدیداروں کو فراہم کیاگیاہے ، جن پرباضابطہ نگرانی اورواقفیت کے ساتھ ، پورے سال وسیع توجہ والے چارشعبوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہے ۔ کل ملا کر 24طے شدہ کام یاامورتھے ، جن میں سے چارطے شدہ کام ، اگلے سال بھی جاری رہیں گے ۔

ایجنڈے میں نئی ٹیکنولوجیز کو کوئلہ کی شعبے میں متعارف کرانے کی غرض سے شعبے کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کیاگیاہے ، جب کہ اس دوران سال 2024تک ایک ارب ٹن کوئلہ کی پیداوار کی جانب پیش قدمی کرنے سمیت ، پیداوار کے اہداف میں اضافہ کرنے سے متعلق  اصل مخصوص لیاقت پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

کوئلہ کے شعبے کی اصلاحات میں مالی سال 22-2021کے لئے پروجیکٹ ، جھاریا ماسٹرپلان ، انضباطی اصلاحات (کوئلے کی تلاش ) ، کوئلہ کانوں میں حفاظت ، کوکنگ کوئلہ سے متعلق حکمت عملی ، مارکیٹنگ اصلاحات ، کوئلہ کی قیمتیں طے کرنے کے عمل سے متعلق اصلاحات ، آراضی کی حصولیابی کے عمل میں اصلاحات ، شمسی توانائی کے پروجیکٹ ، کوئلہ کو روانہ کرنے اوراس کا ذخیرہ کرنے ، پڑوسی  ملکوں میں کوئلہ کی برآمدات ، اورنیلامی کے ذریعہ مختص کی گئی کانوں میں کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ کرنے سے متعلق حکمت عملی وغیرہ شامل ہیں ۔

اسی دوران ، کوئلہ کے تغیراورہمہ گیری کی بدولت کوئلہ تغیرکے سماجی پہلوؤں ، جن کانوں سے کوئلہ نکالاجاچکاہے  ، ان سے متعلق اراضی سے مالی فائدہ حاصل کرنے ، ڈیٹا کان کنی /ڈرونز اورہمہ گیری میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے استعمال کا احاطہ کیاگیاہے ۔ (گیسوں کے اخراج کو بالکل ختم کرنے کی جانب )

درج بالاایجنڈے کے ادارہ سازی کے  حصے میں کوئلہ کو کنٹرول کرنے والی تنظیم ، (سی سی او) ، کوئلہ کانوں سے متعلق پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم ( سی ایم پی ایف او) ، کوئلہ کی جانچ کے معیار کوبہتربنانے اورعملے کے معیار اورتربیت فراہم کرنے سے متعلق امورشامل ہیں ۔

مستقبل کے ایجنڈے میں کوئلہ سے کیمیکل ؛سن گیس ، ہائیڈروجن گیس ، رقیق ایندھن ، کیمیکلز اورکھاد ، سی آئی ایل –اپنے کاروبار  کو متنوع بنانااوربجلی چارج کرنےوالے پوڈس ، برقی موٹرگاڑیوں وغیرہ جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں امکانات تلاش کرناوغیرہ شامل ہیں ۔

مالی سال 23-2022کے لئے کوئلہ کی وزارت کے ایجنڈے میں مناسب محتاط کوششوں کے بعد اسی طرح کے یانئے کاروبار کی حصولیابی اورانضمام ، ذرائع ابلاغ کی مہم اورسی ایس آر سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری ہیں ۔

سال 22-2021کے لئے کوئلہ کی وزارت کے طے شدہ کام کوپایہ ٔ تکمیل تک پہنچانے کی کیفیت سے متعلق  ایجنڈا کو ئلہ کی وزارت  کی ویب سائٹ پردستیاب ہے ۔-https://coal.nic.in/sites/default/files/2022-05/31-05-2022b-wn.pdf

*********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6239



(Release ID: 1832082) Visitor Counter : 144