نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرو کبڈی لیگ ٹیم کے اسکاؤٹس نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں دھوم مچا دی

Posted On: 07 JUN 2022 4:51PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں 4500 سے زیادہ ایتھلیٹس یہاں پنچکولہ میں ہیں، جو سونےکے تمغوں اور شان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کبڈی کے کھلاڑیوں کے لیے، اگرچہ، بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔

کم از کم ان میں سے کچھ ممکنہ طور پر منافع بخش سودوں پر دستخط کرنے کی توقع کر رہے ہیں جو انہیں راتوں رات کروڑ پتی بنا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WT8C.jpg

پرو کبڈی لیگ کی تقریباً چھ ٹیموں نے اپنے ٹیلنٹ اسکاؤٹس کو یہاں بھیجا ہے، اس امید میں کہ وہ ایسےنا تراشیدہ جواہرات تلاش کریں گے جو آخرکار لیگ میں اپنی قسمت بدل سکتے ہیں۔

پٹنہ پائریٹس کے ڈپٹی کوچ ایم وی سندرم نے، جو یہاں اپنی ٹیم منیجر اور اسکاؤٹ کے ساتھ موجود ہیں، کہا ’’ہم میں سے کچھ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے لیے بھی گئے تھے۔ لیکن یہ گیمز انڈر 18 کھلاڑیوں کے لیے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہم نیلامی کے رگمارول سے گزرے بغیر انہیں سائن اپ کر سکتے ہیں‘‘ ۔

چونکہ سینئر نیشنلز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی براہ راست نیلامی کے پول میں جاتے ہیں، اس لیے ٹیموں کے پاس سات نئے نوجوان کھلاڑیوں کی جگہیں بھرنے کا مشکل کام رہ جاتا ہے۔ ان میں سے اکثر ان نوجوانوں کو دو سال کی مدت کے لیے سائن کرنے اور انہیں چیمپئن بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی کھلاڑی پہلے ہی نظروں میں ہیں اور جلد ہی انہیں ٹرائلز کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ کے ئی وائی جی کھلاڑیوں کو عام طور پر مرکزی ٹیم کے ساتھ تربیت کے لیے جذب کیا جاتا ہے تاکہ وہ کام سیکھ سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F2OC.jpg

 تمل تھالائیواس کے ہیڈ کوچ ادے کمار نے انکشاف کیا ’’ہم نے تقریباً تمام میچ دیکھے ہیں۔ کھلاڑی کافی اچھے ہیں، بڑی مہارت اور جسم کے ساتھ‘‘ ۔

کھلاڑیوں کو آئندہ پی کے ایل سیزن میں شاید وقفہ نہ ملے لیکن وہ اب بھی بہت پرجوش ہیں۔ ان میں سے ہر ایک چند لاکھ روپے کما کر زیادہ امیر ہو سکتا ہے، جو ان کی زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے بدلنے کے لیے کافی ہے، کیونکہ ان میں سے کئی ایک مشکل مالی پس منظر سے ہیں۔

یو-مبمبا اور آرمی گرین کے کوچ انیل کیپرانا بھی اس سے متاثر ہوئے جو انہوں نے دیکھا اور تسلیم کیا کہ اس چھوٹی عمر میں کھلاڑیوں کو چننا دونوں کے لیے جیت کی صورتحال ہے۔

انہوں نےیہ کہتے ہوئے کہ آرمی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مالی استحکام ملے گا اور اپنے کیریئر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع بھی ملے گا، مزید کہا ’’ہو سکتا ہے ہم یہاں جونیئر لڑکوں کو دیکھ رہے ہوں۔ لیکن دیکھنے میں کچھ واقعی اچھا ٹیلنٹ موجود ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب وہ زیادہ کھیلیں گے تو ان میں بہتری آئے گی اور وہ اچھی رقم بھی کما سکتے ہیں‘‘۔

*****

U.No.6212

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1831950) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu