کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دنیا آنے والے برسوں میں پی ایم گتی شکتی کے نمونے کی تقلید کرے گی :جناب پیوش گوئل

Posted On: 07 JUN 2022 11:38AM by PIB Delhi

کامرس وصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ دنیا ، آنے والے سالوں میں پی ایم گتی شکتی  کے نمونے کی تقلیدکرے گی ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ پی ایم گتی شکتی ،ایک یکسر تبدیلی لانے والی اسکیم ثابت ہوگی ۔ وزیرموصوف نے تجویز پیش کی کہ جولوگ ، صنعتی کارخانے قائم کرناچاہتے ہوں،انھیں اس پہل کو بروئے کارلاناچاہیئے ۔ انھوں نے آج کوچی میں این آئی سی ڈی سی (صنعتی راہداری کی ترقی کاقومی پروگرام ) کے ذریعہ منعقد سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

وزیرموصوف نے سرمایہ کاروں  پرزوردیاکہ وہ صنعتیں قائم کرنے کی غرض سے کیرالہ ریاست کے قدرتی وسائل اورفائدوں کااستعمال کریں ۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ، کاروبار کو خوش اسلوبی کے ساتھ کرنے اورعام لوگوں کے لئے اسے قابل استطاعت اورکفایتی بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم ،جناب نریندرمودی اپنے اس ویژن کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے یہ بھی کہاکہ حکومت ، مودی حکومت کے 18سال مکمل ہونے کے موقع پر اچھی حکمرانی کے پیغام کی تشہیرکررہی ہے ۔

کیرالہ سرکارمیں صنعتوں کے وزیرجناب پی راجیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکارکا ارادہ ہے کہ اس سال ایک لاکھ صنعتی ادارے قائم کئے جائیں ۔ انھوں نے مرکزی وزیر سے بھی استدعا کی کہ وہ بینگلورو –کوچی صنعتی راہداری کی تھرو وننتھاپورم تک توسیع کریں ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیندر تنو، کے آئی این ایف آراے کے ایم ڈی جناب سنتوش کوشی تھامس ، کیرالہ سرکار کے پرنسپل سکریٹری سُمن بلّا، صنعتی راہداری کی ترقی کے قومی پروگرام این آئی سی ڈی سی کے نائب صدر جناب ابھیشیک چودھری  نے بھی اس موقع  پرتقریب سے خطاب کیا ۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6197



(Release ID: 1831792) Visitor Counter : 166