قبائیلی امور کی وزارت

جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے


این ٹی آر آئی قبائلی ورثے اور ثقافت کے فروغ نیز اس کے  تحفظ کے لیے ایک اہم قومی ادارہ اور قبائلی تحقیق کا اہم مرکز ہوگا

ملک بھر سے 100 سے زائد قبائلی کاریگر اور قبائلی رقاص اپنی دیسی مصنوعات کی نمائش اوراپنا   روایتی رقص بھی  پیش کریں گے

Posted On: 06 JUN 2022 2:05PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے ایک حصے کے طور پر، امور داخلہ اور امداد باہتی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نئی دہلی میں 7 جون 2022 کو قومی قبائلی تحقیقی ادارے کا افتتاح کریں گے۔

این ٹی آر آئی قومی سطح کا ایک اہم ادارہ ہوگا نیز یہ تعلیمی، انتظامی اور قانون سازی کے شعبوں میں قبائلی خدشات، مسائل اور معاملات کا  اہم مرکز بنے گا۔ یہ معروف تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں، تنظیموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور وسائل کے مراکز کے ساتھ تعاون اور نیٹ ورک کا کام کرے گا۔ یہ ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹی آر آئیز)، سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ایز)، این ایف ایس کے ریسرچ اسکالرز کے پروجیکٹوں کی نگرانی کرے گا اور تحقیق و تربیت کے معیار میں بہتری کے لیے معیارات مرتب کرے گا۔ اس کی دوسری سرگرمیاں قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے ریاستی محکموں،قبائلی طرز زندگی کے سماجی-اقتصادی پہلوؤں کو بہتر بنانے یا انہیں تعاون دینے والے  ڈیزائن اسٹڈیز اور پروگراموں کو پالیسی معلومات فراہم کرنا ، پی ایم اے اے جی وائی کے ڈیٹا بیس کی تشکیل اور رکھ رکھاؤ، قبائلی میوزیم کے قیام اور انہیں چلانے کے لیے رہنما ہدایات فراہم کرنا اور ایک چھت کے نیچے بھارت کے خوشحال قبائلی ثقافتی وراثت کی نمائش کرنا ہوں گی۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا، دیگر کابینی و وزراءمملکت بشمول وزیر قانون و انصاف، جناب کرن رجیجو، قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، قبائلی امورکے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو، اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان بارلا اور دیہی ترقیات و فولاد کے وزیرمملکت فگن سنگھ کلستے اور دیگر معززین اس موقع پر موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم کی قیادت میں قبائلی امور کی وزارت کی حصولیابیوں  کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش لگائی جائے گی۔ ملک بھر میں 100 سے زائد قبائلی دستکار اور قبائلی رقص پارٹیاں اپنی دیسی مصنوعات اور اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گی۔

اس تقریب کو فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ نمائش دوپہر 02 بجے سے عوام کے لیے کھلی رہے گی اور شام 6 بجے قبائلی پارٹیاں اپنا  رقص پیش کریں گی۔

*************

 

 

ش ح ۔ م م ۔ س ک

U. No.6161

 



(Release ID: 1831514) Visitor Counter : 107