پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت نے مقررہ وقت سے 5 ماہ پہلے ہی 10 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے
Posted On:
05 JUN 2022 2:11PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت، بھارت کی توانائی کی سیکوریٹی کو بڑھانے، ایندھن پر درآمدی انحصار کو کم کرنے، غیر ملکی زرمبادلہ کو بچانے، ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے اور گھریلو زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کو فروغ دے رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے 2018 میں نوٹی فائی کردہ ‘بایو ایندھن پر قومی پالیسی’ میں سال 2030 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کے اشارے کے ہدف کا تصور کیا گیا تھا۔ تاہم، حوصلہ افزا کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، 2014 سے حکومت کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے ایتھنول کی آمیزش کے طے کئے گئے20 فیصد کے نشانے کو سال2030 سے پہلے ہی پیشگی طور 2026- 2025 تک حاصل کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔
جون 2021 میں عزت مآب وزیر اعظم کی جانب سے ‘‘بھارت میں ایتھنول کی آمیزش 2025-2020 کے لیے ایک خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں 20فیصد ایتھنول کی آمیزش حصول کے لیے ایک تفصیلی خاکہ بیان کیا گیا تھا۔ اس روڈ میپ میں نومبر 2022 تک حاصل کیے جانے والے 10فیصد آمیزش والے درمیانی سنگ میل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
تاہم، سرکاری سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کی مربوط کوششوں سے پروگرام کے تحت 10فیصد آمیزش کا ہدف نومبر 2022 کی مقررہ مدت سے بہت پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ پبلک سیکٹر او ایم سیز نے ملک بھر میں پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے اسے اوسطاً 10فیصد حاصل کر لیا ہے۔
پچھلے 8 سالوں کے دوران اس کامیابی نے نہ صرف ہندوستان کی توانائی سیکوریٹی میں وسعت پیدا کی ہے بلکہ 41,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے غیر ملکی اثر میں بھی اضافہ کیا ہے، 27 لاکھ میٹرک ٹن کے جی ایچ جی کے اخراج کو کم کیا ہے اور کسانوں کو 40,600 کروڑ روپے سے زیادہ کی تیزی سے ادائیگی بھی کی ہے۔
حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے ساتھ، ای بی پی پروگرام 2026 -2025 تک 20 فیصد آمیزش کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر۔ رض
U. No.6151
(Release ID: 1831475)
Visitor Counter : 248