وزارت اطلاعات ونشریات

ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈکاسٹنگ کانکلیو میں قومی مفاد میں کارروائی کی اپیل کی گئی

Posted On: 02 JUN 2022 4:12PM by PIB Delhi

آئی آئی ٹی کانپور نے یکم جون، 2022 کو نئی دہلی میں واقع پرسار بھارتی کے آکاش وانی رنگ بھون آڈیٹوریم میں ’ڈائریکٹ ٹو موبائل اور 5جی براڈ بینڈ – بھارت کے لیے کنورجینس روڈ میپ‘ پر ایک کانکلیو کا انعقادک یا گیا۔ اسے  ٹیلی کمیونی کیشنز اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی، انڈیا (ٹی ایس ڈی ایس آئی) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

ٹرائی کے چیئرمین، ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا اس کانکلیو کے مہمان خصوصی تھے۔ اس پروگرام میں ٹی ایس ڈی ایس آئی کے چیئرمین این جی سبرامنیم، محکمہ مواصلات کے رکن (ٹیکنالوجی) اے کے تیواری، پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپٹی اور آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائرکٹر پروفیسر ابھے کرندیکر موجود تھے۔ افتتاحی تقریر کے طور پر محکمہ مواصلات کے سکریٹری کے راجا رمن کا ایک ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔ اس کانکلیو میں ٹیلی کمیونی کیشن، برانڈ بینڈ ٹیکنالوجی اور  نشریاتی صنعت کے شعبے کی معروف ہستیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی آئی ٹی کانپور، ٹی ایس ڈی ایس آئی اور پرسار بھارتی کی طرف سے ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈکاسٹنگ پر ایک مشترکہ وہائٹ پیپر جاری کرنے کے علاوہ کانکلیو میں پہلی بار اسمارٹ فون اور دیگر اسمارٹ آلات پر نیکسٹ جین براڈکاسٹ ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔

اپنی افتتاحی تقریر میں ٹرائی کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے کہاکہ ڈی 2 ایم اور 5 جی براڈکاسٹ کانکلیو- براڈ کاسٹ، موبائل، براڈ بینڈ، میڈیا اور دیگر تمام متعلقہ وابستگان کو ایک ساتھ لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سبھی جانتے ہیں کہ  سروس کے ڈیجیٹائزیشن  کے نتیجے میں انفرادی ڈیلیوری اور کنزیومر ڈیوائسز باہم ملے ہیں۔ بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کی مہم براڈ کاسٹ اور براڈبینڈ آپریٹرز کو ایک دوسرے سے جڑنے کے لیے آمادہ کر رہی ہے۔ براڈ بینڈ خدمات کے لیے اب انٹرنیٹ کے علاوہ براڈکاسٹنگ کی خدمات بھی مہیا کرانی ممکن ہوگی۔‘‘

وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپورو چندرا نے کہا، ’’ڈائریکٹ ٹو موبائل اور 5 جی براڈ بینڈ کے درمیان رابطے سے بھارت میں براڈ بینڈ کی کھپت اور اسپیکٹرم کے استعمال میں بہتری آئے گی۔ اب تقریباً ہر کوئی اپنے موبائل کے ذریعے ویڈیو مواد کا استعمال کر رہا ہے، ایپ کے ذریعے موبائل پر خبریں دیکھی جا سکتی ہیں اور یہاں تک کہ پرسار بھارتی کا اپنا نیوز آن ایئر ایپ بھی ہے، جس کے صارفین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ڈائریکٹ ٹو موبائل اور 5 جی براڈ بینڈ کے درمیان اس تال میل سے بنیادی ڈھانچے میں کچھ تبدیلی اور کچھ ضابطے سے متعلق تبدیلی پیدا ہوگی۔‘‘

محکمہ مواصلات کے سکریٹری کے راجا رمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’’کنیکٹویٹی کی ضرورت کو پورا کرنے کا حل ایک مربوط نیٹ ورک بنانا ہے۔ براڈ کاسٹنگ، براڈ بینڈ اور سیلولر نیٹ ورک کی آمیزش اس نیٹ ورک کی بقائے باہمی  کے مسئلہ کو حل کرتی ہے۔‘‘

آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائرکٹر پروفیسر ابھے کرندیکر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ ویڈیو کھپت میں اضافہ، خاص طور پر اسٹریمنگ خدمات کے ساتھ ساتھ کئی نئی خدمات جیسے کہ آئی او ٹی، گروپ کنکشن،  ایمرجنسی رسپانس کمیونی کیشن سسٹم وغیرہ نے وائرلیس نیٹ ورک میں ملٹی کاسٹ،  نشریاتی خدمات کے لیے ایک ضرورت اور حمایت پیدا کی ہے۔

ٹی ایس ڈی ایس آئی کے چیئرمین این جی سبرامنیم نے کہا کہ مواصلاتی صنعت بڑے پیمانے پر 5جی کو اپنا رہا ہے اور مواصلاتی صنعت اب انٹرنیٹ، وائی فائی اور 5جی کا حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیجیٹل تبدیلی کی اگلی لہر چلائیں گے، کیوں کہ کنیکٹویٹی اس نئے دور کی ریڑھ ہے۔

ٹی ایس ڈی ایس آئی کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ پامیلا کمار نے کہا کہ یہ بھارت میں براڈ کاسٹ براڈ بینڈ کنورجینس کو لانچ کرنے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس میں سر فہرست ہونا چاہیے اور اسے قابل عمل بنانا چاہیے، کیوں کہ پوری دنیا میں موبائل کمیونی کیشن میں ڈیٹا کے استعمال کو لے کر پہلے مقام پر ہونے کے ناطے ہمیں سب سے بڑی ضرورت ہے۔

سانکھیہ لیبس کے سی ای او پراگ نائک کے ساتھ سیدھی بات چیت میں پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپٹی نے اسٹریٹجک اور قومی مفاد کے نقطہ نظر سے بھارت جیسے ملک کے لیے ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈ کاسٹنگ کی اہمیت پر بات کی۔

اس کانکلیو میں جاری کیے گئے وہائٹ پیپر میں ڈائریکٹ ٹو موبائل اور 5جی براڈبینڈ کے کنورجینس کے ذریعے بھارت میں ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈکاسٹنگ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا تصور کیا گیا ہے اور اسے حاصل کرنے کو لے کر مختلف متعلقین کے لیے کام کرنے کی سفارشیں کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ٹو موبائل براڈکاسٹنگ پر وہائٹ پیپر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے – https://prasarbharati.gov.in/white-paper-on-direct-to-mobile-broadcasting/

آپ نیچے دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے بھی وہائٹ پیپر حاصل کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D7GL.jpg

وہائٹ پیپر کی اہم سفارشات کو دیکھنے کے لیے  پر کلک کریںhttps://www.youtube.com/watch?v=YjSiGoB8qvU

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TC3Y.jpg

کانکلیو میں ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈ کاسٹنگ  کی پیشکش دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں یا کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

https://prasarbharati.gov.in/demo-of-direct-to-mobile-broadcasting/

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PU7O.jpg

 

کانکلیو کی پوری کارروائی دیکھنے کے لیے کلک کریں  – https://www.youtube.com/watch?v=hxrs5Q2-j1w

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6036

 



(Release ID: 1830625) Visitor Counter : 142