وزارات ثقافت
آسٹریلیا اور امریکہ سے حاصل کیے گئے 10 نوادرات (مجسمے) آج نئی دہلی میں حکومت تمل ناڈو کے حوالے کیے گئے
’’گزشتہ 8 سالوں میں حکومت 228 ورثے کی اشیاء واپس لائی ہے، آزادی اور 2013 کے درمیان صرف 13 نوادرات ہندوستان واپس لائے گئے تھے۔ ”: جی کشن ریڈی
“وزیر اعظم کے ذاتی تعلقات اور ان ممالک کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ گرمجوشی کے روابط کی وجہ سے متعلقہ ممالک چوری شدہ نوادرات کی تیزی سے شناخت کر رہے ہیں اور ان کی واپسی تک مستقل تعاون فراہم کر رہے ہیں” جی کشن ریڈی
’’تاریخ اس کے جغرافیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک مسلسل زندہ تہذیب کے طور پر، ہندوستان کا ورثہ مندروں اور مقامات سے تعلق رکھتا ہے جہاں سے یہ لیا گیا تھا۔ ہمارے دیوتاؤں کو گھر لانا ایک ایسی ہی پہل ہے جس کی جڑیں ہمارے ورثے کے تحفظ، فروغ اور تبلیغ میں ہیں‘‘: جی کشن ریڈی
Posted On:
01 JUN 2022 7:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جون 2022/
آسٹریلیا اور امریکہ سے بازیافت شدہ دس نوادرات ( مجسمے ) کو آج نئی دہلی میں حکومت تمل ناڈو کے حوالے کیا گیا۔ جناب جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی(ڈونیئر) نے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) ، نئی دہلی میں حکومت تمل ناڈو کو 10 مجسموں کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی؛ ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن کے ساتھ ثقافت کی وزارت، آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا، وزارت خارجہ اور تمل ناڈو حکومت کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، " گزشتہ 8 سالوں کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ہماری قدیم تہذیبی اقدار کو محفوظ رکھنے، ہماری ثقافتی اور روحانی ورثے کی حفاظت اور ہندوستانی علمی نظام کو پھیلانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ دنیا بھر سے، ہمارے دیوتاؤں کو گھر لانا ایک ایسی ہی پہل ہے جس کی جڑیں ہمارے ورثے کے تحفظ، فروغ اور تبلیغ میں ہیں۔" انہوں نےکہا، "وزیر اعظم کے ان ممالک کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ذاتی تعلقات اور گرمجوشی کے باعث متعلقہ ممالک نے چوری شدہ نوادرات کی تیزی سے نشاندہی کی اور ان کی واپسی تک مسلسل تعاون جاری رکھا۔ اس لیے اس کا سارا کریڈٹ یعنی صلہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو جاتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ان نوادرات کو بازیافت کرنے میں مدد کی ہے بلکہ اپنے بیرون ملک سرکاری دوروں کے دوران انہیں ذاتی طور پر اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔
تمل ناڈو حکومت کے حوالے کیے گئے نوادرات کے مجموعے میں دوارپال، نٹراج، کنکالامورتی کڈیام، ناڈیکیشورا کڈیام، چار مسلح وشنو، سری دیوی، شیوا اور پاروتی، اسٹینڈنگ چائلڈ سمبندر، اور چائلڈ سمبندر نامی مجسمے شامل تھے۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے مرکزی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی اور 2014 کے بعد سے واپس بھیجے گئے مورتیوں کی تعداد میں اضافے پر روشنی ڈالی۔ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران 157 نوادرات ہندوستان کو واپس کئے گئے جو کہ ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا سنگل کلیکشن ہے۔ آزادی سے لے کر 2013 کے درمیان ہندوستان میں صرف 13 نوادرات واپس لائے گئے تھے۔ دوستو، اعداد و شمار خود ہی بولتے ہیں اور اس اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں جو یہ حکومت ہمارے ورثے کو دیتی ہے۔ حکومت ہند کی مسلسل کوششوں اور 2014 سے اب تک 228 نوادرات کو واپس لانے کے بعد کل تعداد 241 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا، " ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعے اپنی 75ویں آزادی کے سال کا جشن منا رہا ہے۔ جیسا کہ ہندوستان امرت کال کے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، یہ مقامی ثقافت، روایات اور ورثے کے عالمی محافظ کے طور پر قیادت کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ واقعہ اور ہمارے چوری شدہ ورثے کی واپسی کا عمل ڈی کالونائزیشن پر کھلی اور ایماندارانہ گفتگو کی اجازت دے گا۔
اس موقع پر دس نوادرات سے متعلق ایککتابچہ بھی جاری کیا گیا۔
کتابچہ کے لیے یہاں کلک کریں ۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5998
(Release ID: 1830319)
Visitor Counter : 132