بجلی کی وزارت

وزیر اعظم مودی کل شملہ میں سرکاری اسکیموں کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کریں گے


وزیر اعظم 21000 کروڑ روپے کے بقدر کسان سمّان ندھی اسکیم کی گیارہویں قسط جاری کریں گے

بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ، بھوج پور (بہار) سے ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں شامل ہوں گے

Posted On: 30 MAY 2022 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30؍مئی 2022

ہماری آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر، پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، کل ’غریب کلیان سمیلن‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جوکہ سبھی ضلعوں پر محیط ملک گیر پیمانے پر منعقد ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی، حکومت ہند کی 9 وزارتوں اور محکموں کی لگ بھگ 16 اسکیموں، پروگراموں کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پردھان منتری اجولا یوجنا، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا، سووچھ بھارت مشن (دیہی اور شہری)، جل جیون مشن اور امرت، پردھان منتری سواندھی یوجنا، ایک ملک، ایک راشن کارڈ، پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا، آیوشمان بھارت پی ایم جن آروگیہ یوجنا، آیوشمان بھارت صحت اور چاق وچوبند رہنے سے متعلق مراکز اور پردھان منتری مدرا یوجنا جیسے وسیع تر پروگراموں، اسکیموں کے اثرات کے بارے میں مستفدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

قومی سطح کی یہ میٹنگ کل شملہ میں منعقد ہورہی ہے، جہاں عزت مآب وزیر اعظم، مستفدین کے ساتھ براہ راست گفتگو کریں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم 21000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کسان سمان ندھی کی 11 ویں قسط بھی جاری کریں گے۔

بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ، بھوج پور (بہار) سے ورچوئل طریقے سے اس ملک گیر تقریب میں شرکت کریں گے۔ صبح 9 بج کر 45 منٹ سے صبح 10 بج کر 50 منٹ تک منعقد ہونے والے اس پروگرام کے دوران، جناب آر کے سنگھ بھوج پور میں مستفدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ مختلف اسکیموں کے بارے میں فلموں کی بھی نائش کی جائے گی۔ اس کے بعد جناب سنگھ ورچوئل طور پر قومی پروگرام میں شامل ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ پورے ملک کی سبھی ریاستی راجدھانیوں؍ ضلع ہیڈ کوارٹرس؍ کے وی کے مراکز میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد، عزت مآب وزرائے اعلیٰ، مرکزی، ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، ایم ایل ایز اور دیگر منتخبہ عوام نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ریاست، ضلع، کے وی کے سطح کے پروگرام صبح 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گے۔ صبح لگ بھگ 11 بجے یہ سبھی پروگرام، قومی سطح کے پروگرام کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے۔ قومی سطح کی تقریب کو، دور درشن اپنے قومی اور علاقائی چینلوں کے توسط سے براہ راست نشر کرے گا۔

*************

ش ح ۔ع م ع ر

U. No.5919



(Release ID: 1829656) Visitor Counter : 146