خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پی ایم کیئرز ان بچوں کی مدد کے لیے آگے آیا جنہوں نے وبائی امراض میں اپنے والدین کو کھو دیا: وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے ترواننت پورم میں فوائد تقسیم کیے
Posted On:
30 MAY 2022 3:08PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے امورخارجہ جناب وی مرلی دھرن نے آج ترواننت پورم ضلع کے سول اسٹیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں اہل بچوں میں پی ایم کیئرز فار چلڈرن کے تحت فوائد تقسیم کیے۔کووڈ وباکے دوران اپنے والدین کو کھونے والےضلع کے 11 بچوں نے وزیرمملکت سے فوائدحاصل کیے ۔ ان میں سے آٹھ کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کے ساتھ ایک خط، مالی فوائد کے لیے پی ایم کیئرز اکاؤنٹ کی ایک پاس بک،حفظان صحت کو یقینی بنانے اور مفت علاج کے لیے ایک ہیلتھ کارڈ اور تعلیمی وظائف بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ کیرالہ کے کل 112 بچے امداد حاصل کر رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر اس موقع پرمحترمہ نوجوت سنگھ کھوسہ بھی موجود تھیں ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5892)
(Release ID: 1829482)
Visitor Counter : 126