پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمانی امور کی وزارت کی آزادی کے امرت مہوتسو کی علامتی ہفتے کی تقریبات (30.05.2022 سے 05.06.2022)

Posted On: 29 MAY 2022 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مئی ، 2022/پارلیمانی امور کی وزارت آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے اور آزادی کی یاد میں ، جیساکہ بھارت امرت کال میں داخل ہو رہا ہے ،  30.05.2022 سے 05.06.2022 تک آزادی کے امرت مہوتسو کا علامتی ہفتہ منا رہی ہے۔ علامتی ہفتے کی تقریبات کے طور پر وزارت نوجوانوں کی پارلیمنٹ کے ویڈیو ٹیوٹوریئل کی وسیع پیمانے پر تشہیر کر رہی ہے۔ ٹیوٹوریئل کا مقصد مختلف نظریات کے تئیں برداشت کی ہمت ، بحث و مباحثے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے جیسے نوجوانوں کی پارلیمنٹ کی باوقار اقدار کی نمائش ہے۔ اپنی طلبا برادری نے انہیں پارلیمانی طور طریقوں اور کام کاج سے واقف کرانے کے لیے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے اور جمہوری اقدار پھیلانے کے نظریے کے ساتھ مختلف نظریات کے تئیں برداشت کی ہمت، بحث و مباحثے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے جیسے نوجوانوں کی پارلیمنٹ کی باوقار اقدار کی نمائش ہے۔ ٹیوٹوریئل کے ذریعے آزادی کے امرت مہوتسو کا پیغام بھی دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو ٹیوٹوریئل سنسد ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ اسے وسیع پیمانے پر لوگ دیکھ سکیں ۔ جس کی تاریخیں اور اوقات اس طرح ہیں :

پریمیئر – صبح دس بجے 30.05.2022

پہلی بار  دوبارہ ٹیلی کاسٹ – دوپہر  بجے 02.06.2022

دوسری بار دوبارہ ٹیلی کاسٹ – شام 6 بجے 05.06.2022

ویڈیو ٹیوٹوریئل وزارت کی نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کے یو ٹیوب چینل پر بھی دکھایا جا رہا ہے۔  اسے  https://youtu.be/ut32HqVbHeg پر  دیکھا جا سکتا ہے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، کچھ اسکولوں کو بھی ہفتےکے دوران اپنے یوتھ پارلیمنٹ منعقد کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

اس علامتی ہفتےکے دوران صلاحیت سازی کے قدم کے طو ر پر پارلیمانی امور کی وزارت میں سی پی ایم یو، نیوا دو روزہ تربیت فراہم کرے گی ۔ یہ تربیت 2 اور 3 ، جون ، 2022 کو ورچوئل وسیلے سے لیجسلیچر کے افسران کو فراہم کی جائے گی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –5865

 



(Release ID: 1829307) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu