تعاون کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کےاپنے دورے کے دوسرے دن گودھرا کے پنچ امرت ڈیئری میں بہت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا


تعاون کے مرکزی وزیر نے پی ڈی سی بینک کے صدر دفتر کی نئی عمارت ، 3 موبائل اے ٹی ایم وین، 30 مقعب میٹر فی گھنٹہ صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا اور مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں  پنچ امرت بٹر کولڈ اسٹوریج ڈیئری پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا اور مدھیہ پردیش کے اجین میں ڈیئری پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا

برسوں سے پورے ملک کے امداد باہمی کی تحریک سے منسلک لوگ پچھلی حکومتوں سے مدد مانگتے رہے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا

امداد باہمی کی تحریک کے لیے  پہلی مرتبہ ایک سال پہلے مرکز نے امداد باہمی کی وزارت تشکیل دے کر وزیراعظم نریندر مودی نے اسے ترجیح دی ہے اور بجٹ میں اس کے لیے سات گنا اضافہ کیا ہے

امداد باہمی کی وزارت کے قیام کے بعد اگلے پانچ سال کے اندر جناب نریندر مودی کی قیادت میں امدادی باہمی کے شعبہ میں ایک بڑا انقلاب آئے گا

جہاں کہیں امول نام سنائی دیتا ہے لوگ متاثر ہو جاتے ہیں اس طرح کی بڑی امداد باہمی کی تحریک کا خیال کرنا بھی مشکل ہے جس کی مجموعی تجارت 60 ہزار کروڑ روپے ہو

جناب مودی نے سالانہ فارمنگ کو فروغ دیا ہے اور گائے کےتحفظ اور فروغ کےلیے بہت سا کام انجام دی

Posted On: 29 MAY 2022 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مئی ، 2022/مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے اپنے دورے کے دوسرے دن گودھرا میں پنچ امرت ڈیئری میں بہت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پی ڈی سی بینک کے صدر دفتر  کی نئی عمارت ، 3 موبائل اے ٹی ایم وینز، 30 مکعب میٹر فی گھنٹہ صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا اور مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں پنچ امرت بٹر کولڈ اسٹوریج اور ڈیئری پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا اور مدھیہ پردیش کے اجین میں حال ہی میں قائم کیے گئے ڈیئری پلانٹ کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام میں بہت سی شخصیتوں نے شرکت کی جن میں گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور مرکزی وزیر جناب پروشوتم روپالا بھی شامل ہیں۔

اس موقعے پر اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کے پانچ پروگراموں سے تین ضلعوں  (پنچ محل، مالیگاؤں اور اجین) کی امداد باہمی کی تحریک مضبوط ہوگی۔ آج  پنچ محل ، ماہی ساگر اور داہوڈ ضلعوں کی 1598 دودھ منڈیاں ہمارے سامنے ہیں جیساکہ ایک مضبوط اتحاد تقریباً 73 ہزار لیٹر دودھ  کی پیداوار کر رہا ہے ۔ 18 لاکھ لیٹر دودھ اور 300 کروڑ روپے کی مجموعی تجارت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ برسوں سے امداد باہمی کی تحریک سے وابستہ پورے ملک کے لوگوں کا ایک مطالبہ تھا کہ امداد باہمی کی تحریک کو درکار مدد ملنی چاہیے اور ا س کے لیے لوگ پچھلی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ آج مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پہلی مرتبہ ایک سال پہلے امداد باہمی کی تحریک کی خاطر مرکز نے امداد باہمی کی وزارت قائم کی  اور اسے ترجیح دی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے امداد باہمی کے شعبے کے بجٹ میں بھی سات گنا اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ امداد باہمی والے چینی ملوں کو چینی کی قیمت میں اضافے کا فائدہ دینے کے لیے وزیراعظم مودی نے اس پر سے ٹیکس ہٹا لیا۔ سبھی امداد باہمی اداروں پر میٹ ٹیکس 18 فیصد تھا ۔ جناب مودی نے امداد باہمی اداروں کے فائدے کےلیے کمپنیوں کی سطح پر اسے کم کر دیا۔  جناب مودی نے سرچارج کو 12 سے 7 فیصد کر دیا۔ حکومت ہند  ملک بھر کی سبھی منڈیوں کو براہ راست مربوط کرنے کے لیے ایک پروگرام بھی چلا رہی ہے ۔ یہ پروگرام نبارڈ کے ساتھ چلایا جا رہا ہے جس پر 6500 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جب کبھی امول کی بات ہوتی ہے ، تو ملک اور بیرون ملک لوگوں کی آنکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں۔  60 ہزار کروڑ روپے کی مالیت والی ایک بہت بڑی امداد باہمی تحریک کا خیال کرنا بھی مشکل ہے۔ آج امداد باہمی کے وزیر کے طور پر میں کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امداد باہمی کی وزارت قائم کی  ہے اور پانچ سال کے اندر اندر جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی کے شعبے میں ایک بڑا انقلاب آئے گا۔ بہت سے نئے میدانوں کی بات کی جا رہی ہے ۔ جس کے لیے ان کے ڈیٹا بیس  اور تربیت کے بندوبست کی بات کی جا رہی ہے۔ ہم پی اے سی ایس کی تعداد تین گنا کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے وزیر نے کہاکہ جناب مودی نے قدرتی  فارمنگ کو فروغ دیا ہے اور گائے کو تحفظ اور فروغ کے لیے کام کیا ہے۔ قدرتی فارمنگ سے نہ صرف آرگینک مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی پیداوار بھی بڑھے گی۔ حال ہی میں امول نے قدرتی فارمنگ سے تیار کیے گئے آٹے کو مارکیٹ میں بھیجا ہے اور اس کے بعد سبزیاں بھی بھیجی جائیں گی۔ امول نے ایک نشانہ مقرر کیا ہوا ہے کہ ایک سال کے اندر اندر 100 سے زیادہ ضلعوں میں لیباریٹریز قائم کی جائیں گی جو زمین اور آرگینک مصنوعات کی کوالٹی کی تصدیق کریں گی ۔ راشٹریہ گوکل مشن کے تحت جناب مودی نے دیسی گائے اور بھینس کو تحفظ دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے جو زیادہ دودھ دیتی ہیں۔  جناب نریندر مودی نے اس طرح کے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

جناب شاہ نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت نے او بی سی ذاتوں کے لیے بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ جناب نریندر مودی نے پسماندہ طبقات کے کمیشن کو آئینی طور پر تسلیم کیا ہے۔ او بی سی کو مرکزی کوٹے کے تحت میڈیکل سیٹوں میں ریزرویشن حاصل نہیں تھا۔ لیکن اب ریزرویشن دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ دلتوں ، او بی سی اور آدی واسیوں کو مکانات ، رسوئی گیس، بجلی، بیت الخلاء ، پانچ لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ جیسی بہت سی فلاحی اسکیموں کے زیادہ سے زیادہ فائدے پہنچے ہیں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –5864

 



(Release ID: 1829268) Visitor Counter : 130