بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی) کے نئے رہنما خطوط کو منظوری دی گئی
Posted On:
27 MAY 2022 4:16PM by PIB Delhi
حکومت نے مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی) کے نئے رہنما خطوط کو منظوری دے دی ہے، جو 15ویں مالیاتی کمیشن سائیکل (22-2021 سے 26-2025) کے دوران نافذ ہوں گے۔ اس اسکیم کا مقصد مندرجہ ذیل کارروائیوں کے ذریعہ مائیکرو اورا اسمال انٹرپرائزز کی مسابقت اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے :
- مشترکہ سہولتی مراکز (سی ایف سیز): مرکزی حکومت کی گرانٹ 5.00 کروڑ سے 10.00 کروڑروپئے تک کے پروجیکٹ کی لاگت کے 70فیصد تک اور 10.00 کروڑ روپے سے 30.00 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ کی لاگت کے 60فیصد تک محدودرہے گی ۔شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں، جزائری علاقوں، امنگوں والے اضلاع کے معاملے میں، سرکاری گرانٹ 5.00 کروڑ روپئے سے 10.00 کروڑ روپئے پروجیکٹ لاگت کا 80 فیصد ہوگی، اور 10.00 کروڑ روپے سے 30.00 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ کی لاگت کا 70فیصد تک ہوگی ۔30 کروڑروپئے سے زیادہ پروجیکٹ لاگت کے ساتھ سی ایف سی کےلیے پروجیکٹ پر بھی غور کیا جائے گا لیکن سرکاری امداد کا حساب زیادہ سے زیادہ 30.00 کروڑ روپےکے اہل پروجیکٹ لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
- انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ: نئے انڈسٹریل اسٹیٹ / فلیٹڈ فیکٹری کمپلکس کے قیام کے لیے مرکزی حکومت کی گرانٹ 5کروڑ سے 15 کروڑپئے کےپروجیکٹ لاگت کے 60فیصد تک محدود رہے گی اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹ /فلیٹڈفیکٹری کمپلکس کی تجدید کاری کےلیے گرانٹ 5.00 کروڑ روپئے سے 10.00 کروڑ روپے تک کے پروجیکٹ لاگت کا 50 فیصد ہوگی۔ شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں، جزائری علاقوں، امنگوں والے اضلاع کے معاملے میں، نئے انڈسٹریل اسٹیٹ / فلیٹڈ فیکٹری کمپلکس کے قیام کے لیے مرکزی حکومت کی گرانٹ 5کروڑ سے 15 کروڑپئے کےپروجیکٹ لاگت کا 70فیصد تک ہوگی گی اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹ /فلیٹڈفیکٹری کمپلکس کی تجدید کاری کےلیے گرانٹ 5.00 کروڑ روپئے سے 10.00 کروڑ روپے تک کے پروجیکٹ لاگت کا 60فیصد ہوگی ۔10سے 15کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت کےپروجیکٹ کے ساتھ آئی ڈی کے لیے پروجیکٹ پر بھی غور کیا جائے گا لیکن سرکاری امداد کا حساب زیادہ سے زیادہ10سے 15 کروڑ روپےکے اہل پروجیکٹ لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
ایم ایس ای –سی ڈی پی کے نئے رہنما خطوط ڈی سی (ایم ایس ایم ای )کے دفتر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5810)
(Release ID: 1828820)
Visitor Counter : 189