کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کاغذ کی برآمد کے رجسٹریشن کو  یکم اکتوبر سے لازمی کر دیا گیا ہے


اس قدم سے کاغذ کی گھریلو صنعت کو درپیش ڈمپنگ تشویش کو دور کیا جا سکے گا  اور تجارتی سمجھوتوں میں دیگر ملکوں کے ذریعے اشیا کے دوبارہ راستے طے کیے جانے پر بھی قابو پایا جا سکے گا

Posted On: 26 MAY 2022 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 مئی ، 2022/ کاغذ کی درآمد پر نظر رکھنے والے نظام کے تحت کاغذ کی بڑی مصنوعات کی اہم پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اسے مفت سے لازمی رجسٹریشن کے بعد مفت زمرے میں لے آیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایف ٹی نے کل ایک اطلاع نامہ جاری کیا۔

اس حکم کا اطلاق نیوز پرنٹ ہاتھ سے بنائے ہوئے کاغذ ، وال پیپر بیس ، ڈپلیکیٹنگ پیپر، کوٹیڈ پیپر، ان کوٹیڈ پیپر ، لیتھو و آفسیٹ پیپر ، ٹیشو پیپر ، پارچ منٹ پیپر ، کاربن پیپر، وال پیپر، لفافوں، ٹوائلٹ پیپر، کارٹنز ، بہی کھوتوں ،  لیبلز، بابنز وغیرہ جیسی کاغذ کی مصنوعات پر ہوگا۔ 01.10.2022 کو یا اس کے بعد پہنچنے والی برآمدات اس پالیسی  زمرے  کے تحت  آئیں گی۔

کرنسی پیپر ، بینک بانڈ اور چیک پیپر ، سکیورٹی پرنٹنگ پیپر وغیرہ جیسی کاغذ کی مصنوعات کو پالیسی میں اس تبدیلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

کاغذ کی گھریلو صنعت کی طرف سے پوری طرح بل نہ بنائے جانے ، غلط معلومات فراہم کر کے  ممنوعہ اشیا ملک میں داخل کرنے ، تجارتی معاہدوں کی شک میں دیگر ملکوں سے اشیاء کو دوسرے راستوں سے منگائے جانے کی شکل میں گھریلو مارکیٹ میں کاغذ کی اشیاء کی ڈمپکنگ کے معاملات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ کاغذ کی بہت سی مصنوعات دیگر زمرے کے تحت درآمد کی جاتی ہیں ۔ اس قدم سے  میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے میں بھی مددملے گی۔

کاغذ کی درآمد پر نظر رکھنے والے نظام کو عمل میں لانے کے لیے یوزر فرینڈلی انٹرفیس تخلیق کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی درآمد کار 500 روپے کی رجسٹریشن فیس دے کر خود بخود رجسٹریشن نمبر آن لائن حاصل کر سکتا ہے ۔ درآمد کار  درآمد شدہ کھیپ پہنچنے سے 75ویں دن  پہلے  اور پانچ دن بعد رجسٹریشن کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔ آٹومیٹک رجسٹریشن نمبر 75 دن کی مدت کے لیے ہوگا۔ ملٹی پل بل آف انٹریز اسی رجسٹریشن نمبر کے تحت اجازت شدہ مقدار کے لیے رجسٹریشن کی مدت کے اندر اندر منظور شدہ ہوگا۔ رجسٹریشن کی آن لائن سہولت 15.07.2022 سے دستیاب ہوگی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5780



(Release ID: 1828629) Visitor Counter : 188