صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند آئندہ روز تیرو وَننت پورم میں قومی خواتین قانون ساز کانفرنس 2022 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 25 MAY 2022 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مئی 2022:

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند آج شام (25 مئی 2022) کو  تین ریاستوں کیرلا، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے سفر پر جائیں گے۔ وہ 29 مئی 2022 کو دہلی واپس لوٹیں گے۔

صدر جمہوریہ 26 مئی 2022 کو تیرووَننت پورم میں کیرلا قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ منعقد کیے جا رہے قومی خواتین قانون ساز کانفرنس۔2022 کا افتتاح کریں گے۔

صدرجمہوریہ 27 مئی 2022 کو پونے، مہاراشٹر میں کائی شریمتی لکشمی بائی دگڈوشیٹھ حلوائی دتّا مندر ٹرسٹ کی 125ویں تقریب میں حصہ لیں گے۔

28 مئی 2022 کو صدرجمہوریہ بھوپال، مدھیہ پریش میں آروگیہ بھارتی کے ذریعہ منعقد کیے جا رہے ’ایک ملک، ایک صحتی نظام، وقت کی اہم ضرورت‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔اسی دن وہ بھوپال میں مدھیہ پردیش کے مختلف صحتی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد /آغاز کریں گے۔

صدر جمہوریہ 29 مئی 2022 کو اُجین میں اکھل بھارتیہ آیوروید مہا سمیلن کے 59ویں مہاادھی ویشن کا آغاز کریں گے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5744


(Release ID: 1828378) Visitor Counter : 127