کانکنی کی وزارت

کوئلے کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے یوگا اتسو کی قومی تقریبات میں شرکت  کی

Posted On: 25 MAY 2022 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 مئی ، 2022/  کوئلے کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج شاستری بھون میں یوگا کے آٹھویں  بین الاقوامی دن کی شروعات کے لیے الٹی گنتی کے پروگرام کی قومی تقریب میں شرکت کی۔

اس پروگرام کا انعقاد کانوں کی وزارت نے یوگا اتسو کے حصے کے طور پر یوگا کے آئندہ  بین الاقوامی دن کے لیے الٹی گنتی شروع کرنے کے لیے کیا تھا۔ اس اتسو میں کوئلے کانوں اور پارلیمانی امور کی وزارتوں کے افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد تقریباً 250 تھی ۔ اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا سے وابستہ ماہرین نے بھی شرکت کی۔

لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں یوگا اپنانے کےلیے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ یوگا ایک متوازن زندگی، جسمانی اور دماغی تندرستی دونوں کے لیے لازمی ہے ۔ یوگا کی مقبولیت اب سرحدوں کے پار جا چکی ہے اور آج یہ پوری دنیا میں کیا جا رہا ہے۔

جناب جوشی نے یوگا کو پوری دنیا میں مقبول کرانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی خود یوگا کے ایک زبردست شائق ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کا وژن بھی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا تخیئل ان کی طرف متوجہ ہوا ہے اور لوگ یوگا کو اپنانے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اب یوگا بھارت اور پوری دنیا میں اپنایا جا رہا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

کوئلے کانوں اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، کانوں کے مرکزی سکریٹری جناب آلوک ٹنڈن اور پارلیمانی امور کے سکریٹری جناب گیانیش کمار بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

یوگا کا بین الاقوامی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے ۔ 2014 میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے خیال پیش کیے جانے کے بعد اس کی شروعات کی تھی جس کی توثیق دنیا کے 175 ملکوں نے کی تھی۔

یوگا کا بین الاقوامی دن کووڈ  - 19 عالمی وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد تقریبات کی جگہ پر موجود رہ کر منایا جا رہا ہے۔اگلے مہینے کی 21 جون کو وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک کے میسور شہر میں یوگا کی اجتماعی تقریب میں یوگا کریں گے۔

****                  

  •  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5740

 



(Release ID: 1828315) Visitor Counter : 73