مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ و شہری امور  کی وزارت کے سکریٹری نے سوچھ بھارت مشن شہری  دوئم کے تحت سوچھ سرویکشن 2023 کا آغاز کیا گیا اس کا موضوع کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے کچرے سے دولت تک رکھا گیا ہے


سوچھ سرویکشن ایک تحریک کا طریقۂ کار بن گیا ہے : جناب منوج جوشی

Posted On: 24 MAY 2022 5:36PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،24 مئی ، 2022/ ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے آٹھواں سوچھ سرویکشن – ایس ایس 2023 کے تحت شروع کیا۔ یہ پروگرام آج سوچھ بھارت مشن شہری دوئم کے تحت ورچوئل طریقے سے شروع کیا گیا۔ اس تقریب میں شہری ترقی کے ریاستی پرنسل سکریٹریز سوچھ بھارت مشن شہری کے ریاستی مشن ڈائریکٹرز ، میونسپل کمیشنرز اور شہروں کے ایگزیکٹیو افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز کچرے سے دولت تک کے موضوع کے تحت کیا گیا ہے  جو اس کا فلسفہ ہے۔ اس سروے میں تین اصولوں کو ترجیح دی جائے گی – کم کرو، دوبارہ قابل استعمال بناؤ اور دوبارہ استعمال کرو۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج جوشی نے کہا کہ سوچھ سرویکشن تحریک کا ایک طریقہ بن گیا ہے ۔ بجائے اس کے کہ یہ محض جائزہ لینے کا طریقہ ہو۔ اس  سب سے بڑے سروے سے حقیقی معنوں میں خاطر خواہ تبدیلیاں آئی ہے جس کے تحت شہروں میں اس سلسلے میں اچھی کارکردگی کرتے ہوئے فخر محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ سرویکشن محض سرکردہ طور پر کارکردگی انجام دینے والوں کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ کم کارکردگی پیش کرنے والوں کے لیے بھی اہم ہے  جنہیں اس سلسلے میں پیش رفت کرنی ہے ۔ جناب جوشی نے کہا کہ سوچھ سرویکشن کے معیارات اس طرح مقرر کیے گئے ہیں کہ ہر شخص ایک نئی سمت کی طرف پیش قدمی کرے جس سے پورے سال ہر طرح کی صفائی ستھرائی کی جائے۔

پچھلے برسوں میں سوچھ سرویکشن پوری دنیا میں سب سے بڑا شہری صفائی ستھرائی کا سروے بن کر ابھرا ہے۔ ساتواں سوچھ سرویکشن  - آزادی @75 سوچھ سرویکشن 2022 سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا ایک سرویکشن ہے جیساکہ یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منایا جا رہا ہے۔ ایس ایس 2022 میں 4355 شہروں ، 85860 وارڈز، 2.12 لاکھ مقامات ، 5.5 لاکھ دستاویزات ، 1.14 کروڑ شہریوں کی رائے ، 4.77 لاکھ شہریوں کی طرف سے توثیق ، 23.38 لاکھ فوٹو اور ویڈیو جو شواہد کے طور پر جمع کیے گئے ہیں اور 17.24 لاکھ ڈیٹا پوائنٹس شامل کیے گئے ہیں۔ ایس ایس 2022 کا سروے مکمل ہو گیا ہے اور نتائج تیار کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے یکم اکتوبر 2021 کو سوچھ بھارت مشن شہری دوئم شروع کیا تھا جس کا وژن تھا کہ شہروں کوڑے کرکٹ سے پاک کیا جائے۔  ایس ایس 2023 کا موضوع ہے کچرے سے دولت تک ۔ یہ موضوع ایس بی ایم یو دوئم کے ، کچرے کے بندوبست میں دائرۂ کار کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق ہے۔

لگاتار تازہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروپرٹیز کو دیکھتے رہیں:

ویب سائٹ : https://sbmurban.org/

فیس بک : Swachh Bharat Mission - Urban ٹوئیٹر: @SwachhBharatGov

انسٹاگرام : sbm_urban   یو ٹیوب : Swachh Bharat Urban

 

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5708

 


(Release ID: 1828097) Visitor Counter : 176