اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں، حج 2022 کی ڈیوٹی پر جانے والے اہلکاروں کے دو روزہ تعارفی و تربیتی پروگرام کا آغاز کیا


حج کے مکمل ضابطے میں حکومت کے ذریعہ کی گئیں غیر معمولی اصلاحات  نے اس عمل کو مکمل طور پر شفاف بنادیا ہے: جناب نقوی

حج سے متعلق ضابطے کو صد فیصد ڈجیٹل/ آن لائن بنانے سے بھارتی مسلمانوں کے لیے ’’حج کرنے کا عمل آسان‘‘ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے اور یہ طریقہ ’’ڈجیٹل انڈیا‘‘ کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے: جناب نقوی

حج 2022 کا اہتمام غیر معمولی اصلاحات کے ساتھ ہونے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں حج زائرین کی صحت اور خیر و عافیت کو ازحد ترجیح دی جا رہی ہے: جناب نقوی

بھارتی حج زائرین کی مدد کے لیے سعودی عرب میں مجموعی طور پر 357 حج کوآرڈی نیٹرس، معاون حج افسران، حج اسسٹنٹ حضرات، ڈاکٹرس، نیم طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا

Posted On: 23 MAY 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مئی 2022:

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں حج 2022 کی ڈیوٹی پر جانے والے اہلکاروں کے لیے دو روزہ تعارفی و تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ حکومت نے شفافیت اور ’’خدمات بہم رسانی کو لے کر فیصلوں‘‘ کے تئیں عہدبستگی کے ساتھ ’’حج سبسڈی کے سیاسی فریب‘‘ کا قلع قمع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق مکمل ضابطے میں حکومت کے ذریعہ کی گئیں غیر معمولی اصلاحات نے اس ضابطے کو مکمل طور پر شفاف بنا دیا ہے اور بھارتی حکومت نے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ اُن حج زائرین پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ پڑے جو دو برسوں بعد حج کریں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ حج سے متعلق ضابطے کو صد فیصد ڈجیٹل / آن لائن بنانے سے بھارتی مسلمانوں کے لیے ’’حج کرنا آسان ‘‘بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے اور یہ ضابطہ ’’ڈجیٹل انڈیا‘‘ کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حج 2022 کا اہتمام غیر معمولی اصلاحات کے ساتھ ہونے جا رہا ہے اور اس کے تحت حج زائرین کی صحت اور خیر و عافیت کو ازحد ترجیح دی جا رہی ہے۔ حج 2022 کے پورے ضابطے کا منصوبہ حکومت ہند اور حکومت سعودی عرب کے لازمی رہنما خطوط کے ساتھ وضع کیا گیا ہے۔ ان میں استحقاق سے متعلق معیار، عمر سے متعلق حدود، صحت سے متعلق لوازمات، وغیرہ شامل ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت کی حج سے متعلق اصلاحات میں، دہائیوں قدیم حج سبسڈی کا خاتمہ؛ خواتین کے لیے صرف ’’محرم‘‘ (مرد رشتے دار) کے ساتھ حج کرنے سے متعلق پابندی کا خاتمہ (اس پابندی کے خاتمہ کی وجہ سے 3000 سے زائد مسلم خواتین بغیر ’’محرم‘‘ کے فریضۂ حج انجام دیا اور 2000 سے زائد مسلم خواتین بغیر ’’محرم‘‘ کے حج 2022 کے لیے جائیں گی)؛ حج سے متعلق مکمل ضابطے کو صد فیصد ڈجیٹل/آن لائن شکل دینا شامل ہیں۔  اس کے علاوہ ڈجیٹل ہیلتھ کارڈ، ’’ای۔ مسیحا‘‘صحتی سہولت اور ’’ای لگیج پری۔ ٹیگنگ‘‘،حج زائرین کو مکہ ۔ مدینہ میں قیام/نقل و حمل سے متعلق بھارت میں ہی تمام تر معلومات فراہم کرنا، جیسی سہولتیں بھی بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ 79237 بھارتی مسلمان حج 2022 کے لیے روانہ ہوں گے، ان میں تقریباً 50 فیصد خواتین ہیں۔ ان میں سے 56601 بھارتی مسلمان حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج 2022 کے لیے جائیں گے، جبکہ 22636 مسلمان حج گروپ آرگنائزرس (ایچ جی او) کے توسط سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایچ جی او اداروں کے مکمل ضابطے کو بھی شفاف اور آن لائن بنایا گیا ہے۔ تقریباً 2000 مسلم خواتین بغیر ’’محرم‘‘ (مرد ساتھی) کے حج کے لیے جائیں گی، یہ خواتین لاٹری سسٹم کے بغیر حج پر جائیں گی۔ کورونا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں سے حج کا اہتمام نہیں کیا جا سکا تھا۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ زائرین حج 2022 کے لیے، حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے، سفر کے آغاز کے لیے منتخب کیے گئے 10 مقامات احمدآباد، بنگلورو، کوچین، دہلی، گواہاٹی، حیدرآباد، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر ، سے روانہ ہوں گے۔حج 2022 کے لیے پروازوں کا آغاز 4 جون سے ہوگا۔

سعودی عرب میں مجموعی طور پر 357 حج کوآرڈی نیٹرس، معاون حج افسران، حج اسسٹنٹ حضرات، ڈاکٹرس اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا جو بھارتی حج زائرین کو تعاون فراہم کریں گے۔ ان میں 04 حج کو آرڈی نیٹرس، 33 معاون حج افسران، 143 حج اسسٹنٹ حضرات، 73 ڈاکٹرس اور 104نیم طبی معاونین شامل ہیں۔ ان اہلکاروں میں 01 معاون حج افسر، 03 حج اسسٹنٹ، 13 ڈاکٹرس، اور 32 نیم طبی معاونین سمیت 49 خواتین شامل ہیں ۔

دو روزہ تربیتی پروگرام میں، حج اہلکاران کو حج زائرین، مکہ اور مدینہ میں قیام، نقل و حمل، صحتی سہولتوں، سلامتی سے متعلق اقدامات، وغیرہ کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہیں مکہ (صدر دفتر اور ذیلی دفاتر، این سی این ٹی حلقہ  اور عزیزیہ میں ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں) ، مدینہ (دفتر اور ذیلی دفاتر، ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں اور مدینہ ہوائی اڈے پر) اور جدہ ہوائی اڈے میں تعینات کیا جائے گا۔ بھارتی حج زائرین کو مناسب صحتی سہولتیں فراہم کرانے کی غرض سے عزیزیہ میں مجموعی طور پر 02 ہسپتال اور 10 برانچ ڈسپنسریاں ؛ مکہ میں این سی این ٹی حلقہ میں 01 برانچ ڈسپنسری ؛  اور مدینہ میں 03 برانچ ڈسپنسریاں اور ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5668



(Release ID: 1827711) Visitor Counter : 166