وزارت اطلاعات ونشریات
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے سینٹ ٹروپیز میں رنجیت سنگھ عہد کے فرانسیسی فوج کے جنرل کی نسل کے افراد کو ہماچلی تھال، ٹوپی اور شال پیش کی
Posted On:
22 MAY 2022 4:30PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فرانس کے سینٹ ٹروپیز میں ایلارڈ اسکوائر کے اپنے دورے کے دوران جنرل جین فرانکوئس ایلارڈ اور چمبا کی ان کی اہلیہ شہزادی بنوپان دیئی کی نسلوں کے افراد کو ہماچلی تھال، ٹوپی اور شال پیش کی۔شہزادی کی پیدائش ہماچل پردیش کے چمبا میں ہوئی تھی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سینٹ ٹروپیز کا بھارت کے ساتھ رشتہ چار نسلوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ ٹروپیز میں شہزادی کے خاندان کا کافی احترام کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی بھارتی جڑوں کو محفوظ رکھا ہے۔
مرکزی وزیر نے فرانس میں حال ہی میں ختم ہوئے کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی وفد کی قیادت کی۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر نے سینٹ ٹروپیز میں مہاراجہ رنجیت سنگھ، ان کی فوج کے جنرل اور جنرل کی اہلیہ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
*******
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5727)
(Release ID: 1827450)
Visitor Counter : 153