ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے برکس ممالک کےوزراءماحولیات کےآٹھویں اجلاس سے خطاب کیا


برکس کی قیادت میں اقدامات ملک پر مبنی اور رضاکارانہ نقطہ نظر سے ہونے چاہئیں:بھوپیندر یادو

برکس ممالک شمسی توانائی، صنعتوں میں تبدیلی، بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی لچک میں تعاون تلاش کر سکتے ہیں: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 20 MAY 2022 8:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔20مئی    ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج برکس ممالک کے ماحولیات کے وزراء کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس عوامی جمہوریہ چین کی صدارت میں  ورچوئل منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا موضوع  "اعلیٰ معیار کی برکس شراکت داری کا فروغ ، عالمی ترقی کے لیے نئے دور کا آغاز"تھا۔ اجلاس میں برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے وزراء اور مندوبین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے برکس ممالک کی اہمیت اور اہم کردار کا ذکر کیا۔ جناب یادو نے کاربن بجٹ کا استعمال کرنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی تاریخی ذمہ داری ،آب و ہوا کی کارروائی اور پائیدار ترقی میں تمام پیمانے پر مساوات؛ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے   میں طرز زندگی اورماحولیات پر اثر انداز ہونے والے استعمال کی روک تھام ؛ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریاں اور متعلقہ صلاحیتیں  (سی بی ڈی آر - آر سی)؛ قومی حالات اور ترجیحات؛ موسمیاتی انصاف؛ اور ترقی یافتہ ممالک کے ذریعہ موسمیات کے مالی امداد  اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کیے گئے وعدوں کی تکمیل جیسی باتوں کی نشاندہی کی۔

ہندوستان کے ذریعہ آب و ہوا کے تئیں اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر ماحولیات نے کہا کہ برکس کی قیادت میں کئے جانے والے  اقدامات ملک پر مبنی اور رضاکارانہ نقطہ نظر سے ہونے چاہئیں۔  انہوں نے بین الاقوامی تعاون اور کثیر جہتی اقدامات  کی ضرورت پربھی  زور دیا۔

ماحول دوست  سہولت اور کم کاربن کے اخراج کو فروغ دینے کے لیےتعاون   کے موضوع پر بات چیت کے دوران، وزیر  موصوف نے کہا کہ برکس کے موجودہ اقدامات پائیدار اور کم کاربن کے اخراج کو فروغ دینے میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ شمسی توانائی، صنعتوں میں تبدیلی ، بنیادی ڈھانچہ اور موسمیاتی لچک  جیسے شعبوں میں برکس ممالک تعاون تلاش کر سکتے ہیں۔

برکس ممالک کے درمیان کافی غور و خوض کے بعد اجلاس میں برکس ممالک کے ماحولیات کے وزراء کے8ویں  اجلاس کے لیے مشترکہ بیان منظور کیا گیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

)ش ح ۔ رض  ۔ ج ا(

U-5696


(Release ID: 1827208) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Odia , Kannada